دُعائے مستجاب — Page 134
دعائے مستجاب۔فرما دے۔ماسٹر اللہ بخش صاحب نے یہ عرض کی تھی اس پر حضور نے فرمایا: میں دعا کروں گا۔اللہ تعالیٰ لڑکا عطا فرمائے گا۔“۔۔مستری اللہ دتہ صاحب غیر احمدی بھی تھے جنہوں نے کہا کہ اب خلیفہ صاحب کی صداقت کا پتہ لگ جائے گا اور اگر چوہدری عنایت اللہ صاحب کے گھر لڑکا پیدا ہوا تو میں بیعت کر لوں گا۔ماسٹر اللہ بخش صاحب نے چوہدری عنایت اللہ صاحب کو مبارکبادی دی۔خدا تعالیٰ کے فضل وکرم سے ۲۶ نومبر ۱۹۴۰ء کو خدا تعالیٰ نے آٹھ لڑکیوں کے بعد لڑ کا عطا فرمایا۔۔۔اس بچے کی پیدائش سے جماعت کے ایمان میں تازگی پیدا ہوگئی ہے اور مستری اللہ دتہ صاحب بیعت کیلئے تیار ہیں۔گاؤں میں حضرت امیر المؤمنین ایدہ اللہ تعالیٰ کی دعا کی قبولیت کا چرچا 00 134 66 ہے۔