دُعائے مستجاب — Page 10
دعائے مستجاب۔ترجمہ: اللہ تعالیٰ سے پریقین دل کے ساتھ دُعا مانگو اور جان لو کہ اللہ تعالیٰ غافل ولا پر واہ دل سے کی گئی دُعا قبول نہیں فرماتا۔فَعَلَيْكَ الدُّعَا وَالْمَسْأَلَةُ وَعَلَى الْاِسْتَجَابَةُ وَالعَطَاءُ (الطبرانی) ترجمہ: ( اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ) تم پر دُعا کرنا اور مانگنا لازم ہے۔قبولیت دعا اور بخشش میں نے اپنے ذمہ لگائی ہے۔قَالَ اللهُ تعالى مَنْ لَا يَدْعُوْنِى اعْضَبُ عَلَيْهِ ترجمہ: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جو مجھ سے نہیں مانگتا میں اس سے ناراض ہوں۔10