حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب — Page 184
مارشاہ صاحب میرے بھائی (حضرت ڈاکٹر سید حبیب اللہ شاہ صاحب ) نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ ہم بھی حضور علیہ الصلوۃ والسلام کا چہرہ مبارک دیکھنا چاہتے ہیں۔چنانچہ آپ ہمیں باغ والے مکان کے اس کمرہ میں لے گئے جہاں حضور علیہ اسلام کا جنازہ رکھا ہوا تھا۔حضرت اماں جان (اللہ آپ سے راضی ہو ) جنازہ کے پاس بیٹھی ہوئی تھیں۔ہم گئے اور ہم نے حضور علیہ الصلوۃ والسلام کے خاموش چہرہ کو دیکھا اور چپ سے ہو کر رہ گئے اور باہر آکر اس کمرہ کے سامنے جو لوکاٹ کے درخت تھے۔ان میں سے ایک درخت کے نیچے ہم تینوں کھڑے ہو گئے۔اس وقت حضرت خلیفہ اسیح الثانی (اللہ آپ سے راضی ہو ) نے فرمایا کہ میں نے اس وقت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے چہرہ کو دیکھ کر اپنے دل میں اللہ تعالیٰ سے یہ عہد کیا ہے کہ اگر ساری دنیا بھی حضور کو چھوڑ دے تب بھی میں اس عہد بیعت کو نہیں چھوڑوں گا جو حضور سے کیا تھا“۔الفضل قادیان ۲۴ را پریل ۱۹۴۳ء صفحه ۴۳) O ۱۸۶