حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب — Page 143
ناہ صاحب باب چہارم حضرت ام طاہر حضرت سیدہ ام طاہر مریم النساء بیگم تاثرات سیدنا حضرت مرزا طاہراحمد صاحب خلیفة اصیح الرابع ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز ہمارے پیارے امام سید نا حضرت خلیفہ مسیح الرابع ید اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی عمر۱۹۳۴ء میں قریباً سولہ سال تھی۔جب کہ آپ کی والدہ ماجدہ حضرت سیدہ ام طاہر (اللہ آپ سے راضی ہو ) کا وصال ہوا۔جس دن آپ کی والدہ کا وصال ہوا اسی روز آپ کا میٹرک کے امتحان میں ریاضی کا پر چہ تھا۔انہی ایام میں آپ نے اپنی والدہ ماجدہ کی سیرت اور اخلاق کی بابت اپنے تاریخی تاثرات رقم فرمائے۔وہ جذبات جو آپ نے سولہ سال کی عمر میں تحریر فرمائے ایک عام طالب علم کے لئے ان حالات میں لکھنا مشکل امر ہے۔تاہم آپ نے کمال صبر و قتل اور وسعت حوصلہ کا مظاہرہ فرماتے ہوئے یہ تاثرات لکھے۔جو قارئین کے لئے پیش کئے جار ہے ہیں۔حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب ایم۔اے (اللہ آپ سے راضی ہو ) اس مضمون کی بابت فرماتے ہیں:۔میری امی ع چل نہیں سکتی کسی کی کچھ قضا کے سامنے ذیل کا مضمون عزیز طاہر احمد سلمہ کا اپنا لکھا ہوا ہے۔جس میں دخل دے کر میں نے اس کے ذاتی اور طبعی جذبات کو مصنوعی ملمع سازی سے خراب کرنا پسند نہیں کیا۔آخر کے دو شعر بھی اسی کے ہیں۔اللہ تعالیٰ اس کی عمر اور صحت اور علم اور عمل اور اخلاص میں برکت دے اور اسے ان خوبیوں سے نوازے جو خدا کی نظر میں محبوب ہیں۔تاکہ جہاں ایک ۱۴۵