حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب

by Other Authors

Page 115 of 233

حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب — Page 115

نارشاہ صاحب سوم۔۔۔۔۔۔اولاد باب سوم۔۔۔۔کے مطابق آپ واپس نہ گئے۔اور اپنی پینشن وغیرہ کے حقوق کی قربانی کرنے کی آپ نے توفیق پائی۔پھر صوبہ سندھ میں حضور، تحریک جدید اور صدرانجمن احمدیہ کی اراضی کی انتظامیہ میں آپ نے بارہ سال تک بطور اسسٹنٹ ایجنٹ کا کام کیا۔۱۹۶۳ء میں آپ حضور کے مختار عام تھے۔حضرت مصلح موعود (اللہ آپ سے راضی ہو ) کی آخری لمبی بیماری میں محترم سید عبدالرزاق شاہ صاحب کی برادرزادی حضرت سیدہ مہر آپا صاحبہ کو بھی خدمت کا بہت موقعہ مل رہا تھا سید عبدالرزاق شاہ صاحب کو بھی حضور کی خدمت میں کئی گھنٹے تک حاضر باشی اور عیادت میسر آتی تھی۔حضور کے سیر پر جانے پر ساتھ ہوتے تھے۔وصال تابعین احمد جلد سوم نمبر سوم صفحہ ۷۷ ) کئی سال قبل بذریعہ رویا خدا تعالیٰ نے آپ کو وفات کی اطلاع دی تھی۔چنانچہ رویا کے مطابق آپ کی وفات دورانِ سفر ہوئی۔آپ نے ۲۲ دسمبر ۱۹۸۱ء میں وفات پائی اور بہشتی مقبرہ ربوہ میں تدفین عمل میں آئی۔(روز نامه الفضل ربوه ۵ جنوری ۱۹۸۲ء) O ۱۱۷