حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب

by Other Authors

Page 114 of 233

حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب — Page 114

ناه صاح مکرم و محترم سید عبدالرزاق شاہ صاحب باب سوم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اولاد آپ نے ابتدائی تعلیم رعیہ خاص اور مشن سکول نارووال سے حاصل کی بعد ازاں والدین نے آپ کو ۱۹۱۷ء کے قریب قادیان بھجوایا جہاں آپ نے ٹی۔آئی ہائی سکول سے میٹرک کیا۔حضرت سید محمود اللہ شاہ صاحب کے ۱۹۲۷ء میں مشرقی افریقہ جانے کے چند سال بعد آپ بھی وہاں چلے گئے اور اسی سکول میں ملازم ہو گئے۔مشرقی افریقہ میں خدمات مشرقی افریقہ میں آپ کچھ عرصہ سیکرٹری مال اور کچھ عرصہ صدر جماعت رہے۔ملک احمد حسن صاحب ممبر کینیا Legislative کے زیراہتمام ۲۳ جولائی ۱۹۳۶ء اخبار الھدی کا اجراء ہوا۔کتابت و طباعت کا سارا کام محمد اکرم صاحب غوری نے اور سید عبدالرزاق شاہ صاحب اور ملک احمد حسن صاحب اور مضمون نویسی کا کام مولانا مبارک احمد صاحب (مربی) انچارج اور دیگر احباب سرانجام دیتے تھے۔تاریخ احمدیت جلد ہفتم صفحه ۲۶۲ تا ۲۶۵) مرکز میں واپسی محترم ملک صلاح الدین صاحب ایم اے تحریر کرتے ہیں:۔آپ نے مشرقی افریقہ سے حضرت خلیفہ اسیح الثانی ( اللہ آپ سے راضی ہو) کی خدمت میں اپنی زندگی خدمت دین کے لئے وقف کرنے کی اطلاع دی اور آپ کی تحریک پر آپ کے نوجوان بیٹے عبد الباسط نے بھی اپنی زندگی وقف کر دی۔جو اس وقت سینئر کیمبرج کے امتحان کی تیاری میں مصروف تھے۔لیکن ان کی زندگی نے وفا نہ کی اور وہ ایک حادثہ میں راہی ملک بقا ہو گئے۔إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ محترم سید صاحب ۱۹۴۶ء میں قادیان واپس آئے۔حضرت مصلح موعود ( اللہ آپ سے راضی ہو ) کی رائے تھی کہ آپ واپس نہ جائیں بلکہ خدمت سلسلہ میں لگ جائیں۔اس وقت ایک دو سال تک پنشن ہونے والی تھی اور محکمہ تعلیم بھی فارغ کرنے پر آمادہ نہیں تھا اور وہاں سے وارنٹ گرفتاری قادیان پہنچا۔ان حالات کے باوجود بھی حضور کے مشورہ