حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب

by Other Authors

Page 95 of 233

حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب — Page 95

ناہ صاحب۔۔۔۔۔۔اولاد باب سوم۔۔۔۔۶۔حضرت حافظ سید محمود اللہ شاہ صاحب زیارت حضرت اقدس آپ دسمبر ۱۹۰۰ ء میں رعیہ خاص میں پیدا ہوئے۔آپ کا بیان ہے کہ میں نے ۱۹۰۷ء میں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زیارت کا موقعہ پایا۔میں نے کئی دفعہ حضور کو قرآن مجید سنایا۔حضور نے مجھے کبھی پان اور کبھی مٹھائی وغیرہ عنایت فرمائی۔روزنامه الفضل ربوه ۲۴ جنوری ۱۹۵۳ء) آپ نے آٹھ سال کی عمر میں قرآن مجید حفظ کیا۔قادیان میں آپ نے ۱۹۱۷ء میں میٹرک کیا۔پھر اسلامیہ کالج لاہور سے بی اے کیا۔انگلستان سے واپس آکر آپ نے علی گڑھ سے بی ٹی کیا۔اور ٹی آئی ہائی سکول قادیان میں ٹیچر کے طور پر کام کرنے آپ ۲۵نومبر۱۹۲ء کور میلوے انجنیئرنگ کی تعلیم پانے کے لئے انگلستان گئے۔روزنامه الفضل ۲۵ جنوری ۱۹۵۳ء) روانگی کے وقت حضرت خلیفہ مسیح الثانی اللہ آپ سے راضی ہو ) نے آپ کے لئے جو نصائح فرما ئیں وہ ہر ایک طالب علم کے لئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہیں۔اور آج بھی جو طالب علم بیرون ملک حصول تعلیم کی غرض سے جاتا ہے اس کا سرمایہ حیات ہیں آپ نے ذیل کی نصائح تحریر فرمائیں:۔عزیزم مکرم السلام علیکم۔اللہ تعالیٰ حافظ و ناصر ہو۔چند باتوں کو اگر یاد رکھیں تو انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔اللہ تعالیٰ پر توکل کریں۔وہ بہت بڑا کارساز ہے ہم نے خود اس کی قدرت کو دیکھا ہے اور ساری دنیا کے انکار پر بھی اپنی آنکھوں دیکھی چیز کا انکار نہیں کر سکتے۔دعائیں سنتا ہے۔سفر میں مشکلات ہوتی ہیں۔ایسے وقت میں اس سے رجوع