حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب — Page 29
ارشاہ صاحب باب اول۔۔۔۔ابتدائی حالات لے جائیں۔جب میں شادی کے بعد واپس آئی تو اماں جی نے مجھ سے حالات پوچھے۔میں نے کہا۔اِنَّ اَكْرَمَكُمْ عِندِ اللهِ أَتْقَاكُمُ۔یہ سن کر آپ بہت خوش ہوئیں۔( تابعین احمد جلد سوم با رسوم صفحه ۲۵ ) ایسے مقبول شخص کی صحبت سے جلدی فائدہ اُٹھانا چاہتے“ حضرت سید عبد الستار شاہ صاحب اپنی اہلیہ محترمہ کی بابت بیان فرماتے ہیں:۔ایک دن میری اہلیہ نے بتایا کہ میں نے خواب میں رسول اللہ علیہ کو دیکھا ہے۔آپ نے وسطی اور سبابہ * دو انگلیاں کھڑی کر کے فرمایا کہ میں اور مسیح ایک ہیں۔آپ بیعت سے پہلے بھی صاحب حال تھیں۔پیغمبروں، اولیاء اور فرشتوں کی زیارت کر چکی تھیں۔ان کو خواب دیکھنے سے حضرت صاحب پر بہت ایمان پیدا ہو گیا تھا۔اور مجھ سے انہوں نے کہا کہ آپ کو تین ماہ کی رخصت لے کر قادیان جانا چاہیے۔اور سخت بے قراری ظاہر کی۔کہ ایسے مقبول شخص کی صحبت سے جلدی فائدہ اٹھانا چاہیے۔زندگی کا اعتبار نہیں۔ان کے اصرار پر میں تین ماہ کی رخصت لے کر مع اہل و عیال قادیان پہنچا۔حضرت صاحب کو کمال خوشی ہوئی۔اور حضور علیہ السلام نے اپنے قریب کے مکان میں جگہ دی۔اور بہت ہی عزت کرتے تھے اور خاص محبت و شفقت اور خاطر تواضع سے پیش آتے تھے۔اس عرصہ قیام کے تعلق میں حضرت ڈاکٹر صاحب بیان کرتے ہیں کہ میری اہلیہ کے دانت میں شدید درد ہوا جس سے نہ ان کو رات کو نیند آتی تھی اور نہ دن کو۔ڈاکٹری علاج اور حضرت مولوی نورالدین ( اللہ تعالیٰ آپ سے راضی ہو ) صاحب کے علاج سے کوئی فائدہ نہ ہوا۔حضرت اماں جان اللہ تعالیٰ آپ سے راضی ہو ) نے حضور کی خدمت میں بیان کیا کہ ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحب ( اللہ تعالیٰ آپ سے راضی ہو ) کی بیوی کے دانت میں سخت درد ہے اور آرام نہیں آتا۔حضرت صاحب نے فرمایا کہ ان کو بلائیں وسطی درمیانی اور سبابہ شہادت والی انگلی کو کہتے ہیں۔(مرتب) ۲۹