حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب

by Other Authors

Page 30 of 233

حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب — Page 30

رشاہ صاحب باب اول۔۔۔۔۔ابتدائی حالات کہ وہ آکر مجھے بتائیں کہ انہیں کہاں تکلیف ہے۔چنانچہ انہوں نے آکر عرض کی کہ مجھے اس دانت میں سخت تکلیف ہے۔ڈاکٹری اور حضرت مولوی صاحب کی بہت سی دواؤں کے استعمال سے کوئی فائدہ نہیں ہوا۔فرمایا کہ آپ ذرا ٹھہریں۔حضور نے وضو کیا اور فرمایا کہ میں آپ کے لئے دعا کرتا ہوں۔آپ کو اللہ تعالی آرام دے گا۔گھبرائیں نہیں۔حضور نے دو نفل پڑھے اور (اس دوران آپ ) خاموش بیٹھی رہیں۔اتنے میں انہیں محسوس ہوا کہ درد والے دانت کے نیچے سے ایک شعلہ قدرے دھوئیں والا دانت کی جڑھ سے نکل کر آسمان کی طرف جارہا ہے۔اور ساتھ ہی درد کم ہوتا جاتا ہے۔چنانچہ جب وہ شعلہ آسمان تک جا کر نظر سے غائب ہو گیا۔تو تھوڑی دیر بعد حضور علیہ السلام نے سلام پھیرا۔اور وہ درد فوراً رفع ہو گیا۔حضور علیہ السلام نے فرمایا۔کیوں جی ! اب آپ کا کیا حال ہے؟ انہوں نے عرض کی کہ حضور کی دعا سے آرام ہو گیا ہے۔اور ان کو بڑی خوشی ہوئی کہ خدا نے ان کو اس عذاب سے بچالیا۔(سیرۃ المہدی حصہ سوم روایت نمبر ۸۸۴) وصال حضرت سیدہ سعیدۃ النساء صاحبہ (اللہ تعالیٰ آپ سے راضی ہو ) حضرت سیدہ سعیدۃ النساء ( اللہ آپ سے راضی ہو ) کا وصال ۱۳ اور ۱۴ نومبر ۱۹۲۳ء کی درمیانی شب بعمر ۵۵ سال ہوا۔آپ موصیبہ ہونے کا شرف رکھتی تھیں۔آپ کی تدفین بہشتی مقبرہ قادیان میں عمل میں آئی۔آپ کے وصال کا اعلان الفضل میں شائع ہوا اور احباب جماعت کونماز جنازہ غائب پڑھنے کی تحریک کی گئی۔اللہ تعالیٰ آپ کے درجات بلند فرمائے۔الفضل قادیان ۲۰ ،۲۳ نومبر ۱۹۲۳ء) O