حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب

by Other Authors

Page 83 of 233

حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب — Page 83

رشاہ صاحب۔۔۔۔۔۔اولاد باب سوم۔۔۔۔۴۔حضرت ڈاکٹر حافظ سید حبیب اللہ شاہ صاحب آپ ۱۸۹۴ء میں پیدا ہوئے اور ۱۹۰۲ء میں بیعت کی سعادت حاصل کی۔انہیں اورسید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب کو آپ کے والد ماجد نے ۱۹۰۳ء میں حصول تعلیم کے لئے قادیان بھجوایا۔آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے وصال تک حضور سے فیض یاب ہوئے۔آپ حافظ قرآن تھے۔قرآن مجید سے آپ کو بے حد محبت تھی۔کسی سے سنتے تب بھی آپ کی آنکھوں سے آنسو رواں ہو جاتے۔اپنی بہنوں اور بھائیوں کی طرح خلافت احمدیہ سے گہری وابستگی رکھتے تھے۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات کے اعلیٰ عہدہ سے آپ ریٹائر ہوئے۔آپ پنشن کے وقت میجر تھے۔خود نوشت سوانح حیات ولی اللہ شاہ۔غیر مطبوعہ ) آئی ایم ایس ہونا روز نامہ الفضل قادیان میں زیر عنوان ”مبارک ہو‘ اخبار احمد یہ میں یہ خوشخبری دی گئی کہ جناب ڈاکٹر سید حبیب اللہ شاہ صاحب جنہوں نے چھ سال قادیان میں تعلیم پائی پھر گورنمنٹ کالج لاہور میں ایف ایس سی اور پھر ایم بی بی ایس کیا اور اسسٹنٹ سرجن پبلک میڈیکل افسر مقرر ہوئے تھے۔اب بفضلہ تعالٰی برٹش کمیشن آئی ایم ایس میں لیفٹینٹ کے عہدہ پر ممتاز ہوکر لاہور چھاؤنی میں متعین ہوئے ہیں۔آپ بڑے اعلیٰ اخلاق کے نوجوان اور احمدیت کا عمدہ نمونہ ہیں۔اور ہر ملنے والے کے دل میں اپنی محبت پیدا کر لیتے ہیں۔آپ اپنی سرکاری وردی میں یہاں حضرت خلیفہ مسیح الثانی ( اللہ آپ سے راضی ہو ) سے نیاز حاصل کرنے کے لئے آئے تھے۔اور ایک ایک بچہ سے اس طرح ملتے تھے کہ بے اختیار آپ کی تعریف کرنے کو دل چاہتا۔الفضل قادیان ۱۹ / اگست ۱۹۴۱ صفحها ) قیدیوں سے حسن سلوک روز نامہ پرتاب جالندھر کے ایڈیٹر ویر چندر جی جو آریہ سماجی ہیں اپنی جوانی میں کانگرس کی سیاسی تحریک میں قید ہوئے تھے اور شورش کشمیری جو ہمیشہ جماعت احمدیہ کے ۸۵