حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب

by Other Authors

Page 56 of 233

حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب — Page 56

ارشاہ صاحب باب دوم۔۔۔۔سیرت و اخلاق تاثرات محترمہ صاحبزادی امتہ الحکیم صاحبہ (مرحومہ) آپ تحریر کرتی ہیں۔"شاہ جی (سید عبدالستار شاہ صاحب) کو گھر میں سب بچے، پوتے، پوتیاں، نواسے نواسیاں شاہ جی کہہ کر پکارا کرتے تھے۔شاہ جی کی وفات پر میں سوا گیارہ سال کی تھی۔دو باتیں خاص طور پر یا درہ گئی ہیں۔ایک تو یہ کہ امی ( حضرت سیدہ ام طاہر صاحبہ ) جب شاہ جی سے ملنے جایا کرتی تھیں وہ کہا کرتے تھے۔مریم دعا کرو میرا خاتمہ بالخیر ہو۔امی کہا کرتی تھیں۔میں جب بھی آپ کے پاس آتی ہوں آپ یہی کہتے ہیں۔میرا خاتمہ بالخیر ہو۔آپ دعا گو بزرگ آدمی ہیں۔آپ کا خاتمہ بالخیر کیوں نہیں ہوگا۔شاہ جی کہا کرتے تھے تمہیں نہیں پتہ۔بس دعا کیا کرو میرا خاتمہ بالخیر ہو۔شاہ جی کو غسل خانے میں گر جانے کی وجہ سے سخت چوٹیں آئی تھیں۔ان دنوں اتفاق سے ہمارے ماموں ڈاکٹر سید حبیب اللہ شاہ صاحب بھی قادیان آئے ہوئے تھے۔وہ بھی اور باقی دوسرے بھائی بہن بہت زور دیتے تھے کہ شاہ جی دوائی پی لیں۔لیکن وہ انکار کر دیتے تھے کہ میرا وقت پورا ہو چکا ہے۔اب دوائی سے کوئی فائدہ نہ ہوگا۔امی نے کہا شاہ جی! حضرت صاحب ( حضرت مصلح موعود اللہ آپ سے راضی ہو ) نے کہا ہے دوائی پی لیں۔تو انہوں نے کہا کہ اگر حضرت صاحب نے کہا ہے تو پی لیتا ہوں۔لیکن میرا وقت پورا ہو چکا ہے۔( تحریر کرده ۱۰ جون ۱۹۸۸ء) رعیہ خاص۔تاثرات احباب حضرت سیدڈاکٹر عبدالستار شاہ صاحب کی عملی زندگی کا ایک بڑا حصہ تحصیل رعیہ خاص ضلع سیالکوٹ ( آج کل رعیہ ایک پرانا گاؤں ہے جس کی تحصیل وضلع نارووال ہے ) میں گذرا۔اور حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب کی روایات کے مطابق کم از کم ستائیس سال ۵۸