حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب

by Other Authors

Page 51 of 233

حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب — Page 51

رشاہ صاحب باب دوم۔۔۔سیرت و اخلاق ایسے والدین عطا فرمائے جن کی مثال دنیا میں کم نظر آتی ہے۔ہزاروں انسان ان کی خاص دعاؤں سے فیض یاب ہورہے تھے۔اور سینکڑوں کے لئے خیر و برکت کا سر چشمہ تھے۔ہائے افسوس ایسا مبارک وجود ہم سے جدا ہو گیا۔ایسا دعا کرنے والا باپ۔ایسا محسن اور ایسا با برکت وجود کہاں ملے گا۔اللہ تعالیٰ ان کو جنت میں بلند مقام اور حضرت مسیح موعود کے قرب میں جگہ عطا فرما دے۔یہ بھی ان کی کرامت ہے کہ اللہ تعالیٰ ( کی خاطر ) ان کا کام دنیا پر احسان کرنا ہے اور اس کا بدلہ خدا تعالیٰ ان کو دیتا ہے۔دنیا کے لوگ ان کو کوئی بدلہ نہیں دے سکتے۔اس بات کا بہت افسوس ہے کہ میری غیر حاضری میں وہ اس عالم سے رخصت ہو گئے۔اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔خدا تعالیٰ کا سایہ آپ پر اور ہم سب پر ہو۔آمین خاکسار۔شیر علی عفی عنہ الفضل قادیان ۲۰ جولائی ۱۹۳۷ء صفحه ۸،۹) احمد یہ لائبریری کو عطیہ حضرت ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحب (اللہ آپ سے راضی ہو ) کا علمی ذوق بہت بلند تھا۔اور اکثر کتب آپ کے زیر مطالعہ رہتی تھیں۔آپ کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ ۱۹۲۷ء میں آپ نے احمدیہ مرکزی لائبریری قادیان کو ۴۸ کتب بطور عطیہ عنایت فرمائیں۔رپورٹ مجلس مشاورت قادیان ۱۹۲۷ء صفحه ۹۲) فیس کیا لینی تھی بچہ کو ہد یہ عطافرمایا محترم میاں عطاء اللہ صاحب ایڈووکیٹ سابق امیر جماعت احمد یہ راولپنڈی بیان کرتے ہیں:- ۱۹۲۷ء میں میرے ہاں پہلا لڑ کا عزیزم ڈاکٹر محمد طاہر پیدا ہوئے اور ابھی سات دن کے تھے کہ بیمار ہو گئے ان دنوں حضرت شاہ صاحب محلہ ۵۳