حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب

by Other Authors

Page 40 of 233

حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب — Page 40

مارشاہ صاحب باب دوم۔۔۔۔سیرت و اخلاق دعا کریں گے۔اور ان میں حضرت والدہ صاحبہ مرحومہ کو بھی شریک کریں گے۔جن کی دعائیں احباب کے لئے ان سے کم نہ تھیں۔الفضل قادیان ۲۰ جولائی ۱۹۳۷ ، صفحه ۸) اللہ تعالی کی تائید و نصرت کے نشانات محترم بابا اندر صاحب بیان کرتے ہیں:۔ایک دفعہ گھوڑے سے گرنے کی وجہ سے دائیں کلائی ٹوٹ جانے سے بیماری کی وجہ سے بار بار سمن آنے پرڈپٹی کیشو داس کی عدالت میں شہادت دینے کے لئے حاضر نہ ہو سکے۔مجسٹریٹ نے یہ سمجھ کر کہ آپ عمداً حاضری سے گریز کر رہے ہیں۔سول سرجن سیالکوٹ کی معرفت حاضری کا حکم نامہ بھجوایا۔اور ناراضگی کا اظہار کیا۔سول سرجن کے تاکیدی حکم پر آپ کو مجبوراً حاضر ہونا پڑا۔عدالت کے باہر مجسٹریٹ پاس سے گزرا تو اس کی ہنیت سے غصہ ظاہر ہوتا تھا۔آپ نے مجھے کہا کہ ڈپٹی صاحب خفا معلوم ہوتے ہیں۔خوف ہے کہ مجھ پر نا پسندیدہ جرح کر کے میری خفت نہ کریں۔وضو کے لئے پانی لاؤ تا کہ عدالت کی طرف سے آواز پڑنے سے پہلے میں اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کرلوں۔چنانچہ آپ نے نہایت خشوع و خضوع سے نفل ادا گئے۔آپ کمرہ عدالت میں داخل ہوئے تو مجسٹریٹ نے اپنا سر پکڑ لیا اور ریڈر کو کہا کہ میرے سر میں شدید درد شروع ہو گیا ہے۔میں پچھلے کمرہ میں آرام کرتا ہوں۔تم ڈاکٹر صاحب کی شہادت قلم بند کر لو۔ڈاکٹر صاحب کی شہادت پر ریڈر دستخط کرانے گیا۔تو مجسٹریٹ نے کہا کہ ڈاکٹر صاحب کے خرچہ کا کاغذ بھی تیار کر لو۔اور کمرہ عدالت میں آ کر دونوں پر دستخط کر دیئے اور خرچہ دلا کر جانے کی اجازت دیدی۔باہر آ کر ڈاکٹر صاحب نے مجھے کہا۔اندر! دیکھا ( دین حق کا خدا! اس کی نصرت اور معجزات کیا عجیب شان رکھتے ہیں۔تابعین احمد جلد سوم با رسوم صفحه ۱۵، ۱۶) ۴۲