حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب — Page 21
شاہ صاحب باب اول۔۔۔۔۔ابتدائی حالات آپ کی اہلیہ حضرت سیدہ سعیدۃ النساء صاحبہ آپ ۱۸۶۸ء میں پیدا ہوئیں۔والد ماجد کا نام حضرت سید گل حسین شاہ صاحب تھا جو کہ ایک صوفی منش بزرگ تھے۔حضرت گل حسین شاہ صاحب کے والد ماجد کا نام حضرت سید حسین شاہ صاحب تھا اور حضرت سید باغ حسن شاہ صاحب کے والد ماجد کا اسم گرامی حضرت سید قائم شاہ صاحب تھا۔یعنی حضرت ڈاکٹر سید عبدالستارشاہ صاحب کے دادا محترم اور حضرت سیدہ سعیدۃ النساء صاحبہ کے نا نامحترم دونوں سگے بھائی تھے۔آپ کی بیعت اور اخلاص حضرت سیدہ سعیدۃ النساء صاحبہ کی بیعت کی بابت حضرت ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحب بیان فرماتے ہیں:۔میں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی بیعت کی تو میری اہلیہ گو حضرت اقدس کے بارے میں حسن ظن رکھتی تھیں تاہم لوگوں کی طعن و تشنیع کے علاوہ اس وجہ سے بھی بیعت سے رکی ہوئی تھیں کہ سابق مرشد کو جنہیں ہم پیشوا کہتے تھے کسی قدرخوش کرنا چاہیے تا کہ وہ بددعانہ کریں۔آپ اس اثناء میں بیمار ہو گئیں یہ علالت باعث رحمت بنی۔ٹائیفائڈ سے ان کی حالت اتنی سخت خراب ہو گئی کہ صحت یابی کی کچھ امید نہ تھی۔میرے مشورہ پر آپ نے اپنے بھتیجے شیر شاہ کو حضرت اقدس کی خدمت میں دعا کے لئے اور حضرت مولوی نورالدین صاحب (اللہ آپ سے راضی ہو ) کی خدمت میں نسخہ کے لئے بھیج دیا کہ امید ہے خداوند کریم صحت دے گا۔(وہ) دوسرے روز حضور کی خدمت میں پہنچا اور اس نے دعا کی درخواست پیش کی۔حضور نے اسی وقت توجہ سے دعا کی اور فرمایا کہ میں نے بہت دعا کی ہے، اللہ تعالیٰ ان پر فضل کرے گا۔آپ جا کر ڈاکٹر صاحب سے کہیں کہ گھبرائیں نہیں اور حضرت اقدس کے کہنے پر حضرت مولوی نورالدین صاحب (اللہ آپ سے راضی ہو ) نے ایک نسخہ تحریر کر دیا۔جس روز شام کو حضور ( علیہ السلام) نے دعا کی اس سے دوسرے روز شیر شاہ (ابن ۲۱