حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب — Page 18
ناہ صاحب ہجرت بطرف قادیان باب اول۔۔۔۔۔ابتدائی حالات حضرت سید عبدالستار شاہ صاحب ۱۹۲۱ء میں سرکاری ملازمت سے ریٹائر ہونے پر مستقل طور پر ہجرت کر کے قادیان تشریف لائے۔اور ۱۹۳۷ ء تک خدا تعالیٰ نے آپ کو خدمات عالیہ کی توفیق عطا فرمائی۔قادیان دارالامان میں آپ مرکزی نمائندے کی حیثیت سے متعدد بار مجالس شوری میں شامل ہوئے جیسا کہ رپورٹ ہائے مجلس مشاورت قادیان سے ظاہر ہوتا ہے۔نیز اس عرصہ میں نور ہسپتال قادیان میں طبی خدمات بھی سرانجام دیتے رہے۔اس عرصہ میں ہزاروں مریضوں کا آپ نے علاج کیا۔رپورٹ ہائے مجلس مشاورت قادیان ۱۹۲۳ء تا ۱۹۳۷ء) بیماری اور وصال ۱۹۳۷ء میں آپ بوجہ پیری پہلے ہی بہت کمزور اور علیل تھے اور آپ کو چوٹ بھی لگی۔جس کی وجہ سے کمزوری میں مزید اضافہ ہو گیا۔۱۹۳۴ء میں آپ کی بینائی بھی متاثر ہوگئی تھی۔اور آپ باہر نکل کر چل پھر نہیں سکتے تھے۔وصال سے چند روز قبل آپ کو پھسل جانے کی وجہ سے چوٹ بھی لگی۔جس کی وجہ سے کمزوری میں مزید اضافہ ہو گیا اور آپ شدید علیل ہو گئے۔اور مورخ ۲۳ جون ۱۹۳۷ء کو۵ ۷ سال کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔سیدنا حضرت خلیفہ مسیح الثانی ( اللہ آپ سے راضی ہو ) نے ایک بہت بڑے مجمع کے ساتھ باغ میں بعد از نماز عشاء نماز جنازہ پڑھائی۔سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الثانی ( اللہ آپ سے راضی ہو) نے آپ کے جنازہ کو کندھا بھی ( دیا)۔آپ کی تدفین بہشتی مقبرہ کے قطعہ خاص میں عمل میں آئی۔اللہ تعالیٰ آپ کے درجات بلند فرمائے۔الفضل قادیان ۲۵ جون ۱۹۳۷ء صفحه ۲ ) آپ کے وصال پر مدیر اخبار الحکم حضرت شیخ محمود احمد عرفانی صاحب نے تحریر کیا: