حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب — Page 4
شاہ صاحب کلرسیداں باب اول۔۔۔۔۔ابتدائی حالات حضرت ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحب اور ان کی اہلیہ محترمہ کے بزرگ بارہویں جدامجد بھکری سید تھے۔بھکری سیدوں کے مورث اعلیٰ حضرت سید بدرالدین بھکری تھے۔جن کا مزار اوچ شریف (علاقہ بہاولپور ) میں ہے۔سید بدرالدین بھکری کے داماد سید سرخ جلال محمد اسماعیل بخاری کا مزار بھی وہیں ہے۔کلرسیداں (ضلع راولپنڈی) گاؤں تقریباً ساڑھے پانچ صد برس سے آباد ہے۔گھڑ قوم کی لڑائی وغیرہ کے باعث اس دیہہ کے تین مواضعات بن گئے۔کلرسیداں ، کلر بدھاں اور کلر سگواں“۔تابعین احمد جلد سوم ، با رسوم ۱۹۹۰ ، صفحه ۳۰) اُوچ شریف میں بخاری خاندان سادات کے کئی مزار تھے جن میں سے بعض نا پید ہو گئے ہیں۔اور بعض مزار اب بھی وہاں موجود ہیں۔اس جگہ دو خاندانوں کی سجادہ نشینی جاری تھی۔بخاری خاندان سادات جن کے مورث اعلیٰ سید شیر شاہ جلال تھے۔جب کہ گیلانی سجادہ نشین کے مورث اعلی شیخ عبدالقادر ثانی تھے۔بھکری سیدوں کے مزار اُوچ شریف میں موجود ہیں۔* کلرسیداں تحصیل کہوٹہ ضلع راولپنڈی کا قدیمی گاؤں ہے جو پانچ صدیوں سے زائر عرصہ سے آباد ہے۔حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب ابن حضرت سید ڈاکٹر عبدالستارشاہ صاحب اپنی خود نوشت سوانح حیات میں اپنے خاندان کی بابت رقم فرماتے ہیں:- ”میرے والد حضرت ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ ( اللہ آپ سے راضی ہو ) کلر سیداں تحصیل کہوٹہ ضلع راولپنڈی کے ایک مشہور خاندان سادات کے فرد تھے۔ان کے والد سید باغ حسن شاہ صاحب صوفی منش ( اور ) تارک الدنیا بزرگ تھے۔پیری مریدی سے نفرت، اپنے اقربا کو دنیا داری میں اُوچ اور بھکری سادات کی تفصیل کے لئے دیکھئے Gazetteers of Bahawalpur District 1904, by Punjab Govt۔, Lahore: Punjab Govt۔, 1908۔pp 521-526