حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب — Page 1
ارشاہ صاحب باب اول۔۔۔۔۔ابتدائی حالات ابتدائی حالات حضرت سید عبدالستار شاہ صاحب حضرت ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحب (اللہ آپ سے راضی ہو ) کلر سیداں تحصیل کہوٹہ ضلع راولپنڈی میں ۱۸۶۲ ء میں پیدا ہوئے۔آپ کے والد ماجد کا اسم گرامی حضرت سید باغ حسن شاہ صاحب تھا جو کہ ایک صوفی منش اور بزرگ انسان تھے۔پانچ چھ سال کی عمر میں آپ پدرانہ شفقت سے محروم ہو گئے۔سیہالہ شریف میں آپ کا خاندان صدیوں سے نیکی اور بزرگی میں مشہور چلا آرہا تھا۔ا۔وصیت حضرت عبدالستار شاہ صاحب ۲ تابعین احمد جلد سوم صفحه ۹ ۱۰ ،۳۰۳) حضرت سید عبدالستار شاہ صاحب کی ابتدائی تعلیم ، لاہور سے طب کی تعلیم اور یہ کہ تحصیل علم کے بعد آپ عملی زندگی میں کب وارد ہوئے۔نیز یہ کہ رعیہ خاص حال تحصیل نارووال میں بطور اسسٹنٹ سرجن کب آپ کی تقرری ہوئی۔اس کے بارہ میں حتمی طور پر کوئی ثبوت نہیں ملا۔البتہ حضرت سید عبدالستار شاہ صاحب ( اللہ آپ سے راضی ہو ) کی وصایا، اور حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب کی خود نوشت سوانح حیات سے جو اشارات ملتے ہیں، ان سے ظاہر ہوتا ہے کہ آپ تحصیل علم طب کے بعد، ۱۸۹ ء کے ابتدائی سالوں میں اس وقت کی تحصیل رعیہ میں بطور اسسٹنٹ سرجن رعیہ وارد ہوئے۔حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب نے اپنی خود نوشت سوانح حیات میں تحریر کیا ہے کہ میری پیدائش سیہالہ میں ہوئی اور پرورش رعیہ میں ، جبکہ آپ کی پیدائش ۱۳ مارچ ۱۸۸۹ء میں ہوئی۔حضرت سید عبدالستارشاہ صاحب (اللہ آپ سے راضی ہو ) ۲۱ - ۱۹۲۰ء میں قریباً ۲۷ سال رعیہ میں دینی اور طبی خدمات سرانجام دے کر قادیان دار الامان ہجرت کر گئے اور عمر کے آخری سترہ سال قادیان دارالامان میں بسر کئے۔خودنوشت سوانح حیات ولی اللہ شاہ صاحب ) مکرم محترم سید مسعود مبارک شاہ صاحب تحریر کرتے ہیں کہ:- آپ (حضرت ڈاکٹر سید عبدالستارشاہ صاحب) کے والد محترم سید باغ حسن شاہ صاحب کے دوست انہیں لاہور لے آئے۔جہاں آپ نے ڈاکٹری کی تعلیم مکمل کی۔(عالمگیر برکات مامورزمانه از عبدالرحمن مبشر حصہ سوم صفحه ۱۷)