حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب

by Other Authors

Page 90 of 233

حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب — Page 90

مارشاہ صاحب باب سوم۔۔۔۔سوم۔۔۔۔۔۔اولاد اولاد کی پرورش کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ایک الہام کے مطابق حضرت مصلح موعود ( اللہ آپ سے راضی ہو) نے سید عزیز اللہ شاہ صاحب کی صاحبزادی سیدہ بشری بیگم صاحبہ سے شادی کی جن کا نام اللہ تعالیٰ نے حضور کو ”بشری غلام مرزا “ اور مہر آیا بتایا۔محترمہ نے اس اولاد کی پرورش کی اور حضور کی آخری بیماری میں خدمت کی پائی۔ایک عجیب بات بابا اندر جی نے خاکسار ( ملک صلاح الدین صاحب ایم۔اے) کو سنائی تھی کہ جب حضرت سید عزیز اللہ شاہ صاحب کے ہاں سیدہ بشری بیگم صاحبہ پیدا ہوئیں تو حضرت ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحب (اللہ آپ سے راضی ہو ) نے مجھے بتایا کہ سید عزیز اللہ شاہ صاحب کو الہام ہوا تھا یا خواب آئی تھی کہ اس بچی کا نام محمد بشری رکھو۔حضرت شاہ صاحب نے سید عزیز اللہ شاہ صاحب سے فرمایا کہ اس کی تعبیر یہ ہے کہ یہ بچی آپ کے لئے برکتیں لائے گی۔چنانچہ یہی بیٹی حضرت خلیفہ امسیح الثانی (اللہ آپ سے راضی ہو ) کے عقد میں آ کر باعث برکت ہوئی۔تابعین احمد جلد سوم با رسوم ۵۴، ۵۵) تاثرات حضرت سید ہ مہر آیا صاحبہ حضرت حافظ عزیز اللہ شاہ صاحب کے تو کل علی اللہ اور غیر معمولی قبولیت دعا اور نصرت الہی کے تعلق میں آپ بیان کرتی ہیں۔" آپ کی ملازمت محکمہ جنگلات کی تھی۔جنگلات اور پہاڑوں کی چوٹیوں پر قیام ہوتا اور برفباری ،طوفان جھکڑ وغیرہ سے پالا پڑتا رہتا تھا لیکن ان باتوں کو آپ خاطر میں نہ لاتے تھے۔حفاظت الہی کے عجیب نظارے ایک دفعہ گھنے جنگل میں پڑاؤ تھا۔مغرب کے وقت ہی اندھیری رات کا سا سماں تھا۔والد صاحب نے بتایا کہ میں نے خیمہ سے چند گز کے فاصلہ پر وضو کرتے ہوئے دو گھورتی ہوئی سرخ آنکھیں دیکھیں اور خطرناک غرانے کی آواز قریب تر ہوتی محسوس ہونے لگی۔یہ احساس ہوا کہ مجھے خیمہ کے اندر ہی وضو کرنا چاہیے تھا۔خیمہ میں جا کر اسلحہ ۹۲