حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب

by Other Authors

Page x of 233

حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب — Page x

شاہ صاحب وہ کثرت سے میری دعائیں قبول کرتا۔حضرت ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحب فرماتے ہیں:۔”نماز اور دعاؤں سے مجھ کو ایک دلچپسی ، جس کو ٹھرک کہتے ہیں، بفضل خدا میری طبیعت میں ایسے رچ گئی ہے کہ میں اس کے بغیر رہ نہیں سکتا۔اور آرام و قرار نہیں پکڑ سکتا اور اس کو ایک غذا جسمانی کی طرح سمجھتا تھا۔شاید چونکہ میں پانچ یا چھ سال سے یتیم و پیکس رو گیا تھا۔اور یہ زمانہ قیمی بھی اس کا محرک ہوا ہے۔اس لئے یہ بھی اُس ذات الہی کا رحم اور فضل تھا کہ میں ہر ایک حاجت ! کیا چھوٹی کیا بڑی ، سب میں دعاؤں میں کامیاب ہوتا رہا۔میرے ساتھ ہمیشہ عادت اللہ یہی کام کرتی رہی۔کہ تا وقتیکہ میں اپنی ضروریات سائلا نہ طور پر اول سے عرض نہ کر لوں میری مشکل آسان اور کامیاب نہیں ہوتی۔جیسا کہ ایک شیر خوار جب تک دودھ کے لئے اپنی تڑپ اپنے چہرے و حرکات سے اپنی والدہ پر ظاہر نہ کرے تب تک اس کی توجہ کامل طور پر مبذول نہیں ہوتی۔یہی حال رب اور فیاض مطلق کا ہے۔اور کثرت سے میری دعائیں قبول ہوتی رہیں ہیں۔( وصیت حضرت ڈاکٹر سید عبدالستار شاہ صاحب صفحہ ۲۰-۲۱)