حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب

by Other Authors

Page ix of 233

حضرت ڈاکٹرسید عبدالستارشاہ صاحب — Page ix

ناہ صاحب اے خدا! جو جو برکات و انعامات حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی اولاد کے لئے حضور سے طلب کئے ہیں اور تیری بارگاہ سے اُن کو الہاما بطور تسلی عطاء ہوئے ہیں مجھ کو اور میری اولاد سب پر وہی انعامات و تفضلات و برکات دینی و دنیاوی بڑھ چڑھ کر عطا کیجیو۔کیونکہ تیری عنایات بے غایات اور لامحدود ہیں اگر چہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی اولاد کو اپنے باپ سے جنسی و نسلی دو ہری نسبتیں ہیں۔لیکن آخر مجھے اور میری اولاد کو بھی تیرے مسیح و مهدی سے روحانی طور پر ایک نسبت ھے " ( وصیت حضرت ڈاکٹر سید عبد الستار شاہ صفحہ ۴۲)