دینیات کی پہلی کتاب

by Other Authors

Page 60 of 134

دینیات کی پہلی کتاب — Page 60

رض محرم کہ اگست ۱۲۹ ء غزوہ بخیر - خیر جو مدینہ سے قریباً دوسو میل کے فاصلہ پر تھا۔جس میں قریبا تمام یہودی آباد تھے۔جو مسلمانوں کے عروج کی خبریں سُن سُن کر جلتے رہتے۔آخر انہوں نے قبیلہ غطفان سے سازش کر کے مسلمانوں پر حملہ کی ٹھان لی۔جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اس خبر کا یقین ہو گیا تو آپ نے قریبا ڈیڑھ ہزار صحابہ کے ساتھ اُن پر چڑھائی کی۔یہود قلعہ بند ہو گئے۔آخر حضرت علیؓ کی جواں مردی سے قلعہ کا دروازہ توڑا گیا۔یہود نے اطاعت قبول کر لی۔اور خیر کی زمین نصف بٹائی پر لے کر وہیں آبادر ہے۔جمادی الاولی ۵۸ ستمبر ۶۲۹ غزوہ موتہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان ایام میں بادشاہوں اور رئیسوں کو کثرت سے تبلیغی خطوط روانہ کئے۔ایک خط شرحبیل بن عمر و بصری کے پاس جو حدودِ شام کے قریب تھا حارث بن عمیر کے ہاتھ روانہ کیا۔اس بد بخت نے قاصد کو قتل کر دیا۔جو بین الاقوامی قوانین کی رُو سے بہت بڑا جرم تھا۔آپ نے تین ہزار کا لشکر حضرت زید بن حارثہ ( اپنے آزاد کردہ غلام) کی کمان میں روانہ کیا۔موتہ کے مقام پر جنگ ہوئی۔زید شہید ہو گئے۔اُن کے بعد حضرت جعفر اور عبد اللہ بن رواحہ افسر بھی شہید ہوئے۔پھر حضرت خالد نے کمان سنبھال لی۔اور نہایت ہوشیاری سے اپنی فوج کو دشمن کے پنجہ سے بچا کر واپس لے آئے۔اس واقعہ کی اطلاع اللہ تعالیٰ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بذریعہ وحی دے دی۔