دینیات کی پہلی کتاب — Page 56
۵۶ پڑے تھے۔خالد بن ولید نے پیچھے سے حملہ کر دیا۔جس سے مسلمانوں کو بہت نقصان پہنچا۔اور وہ دونو طرف سے گھر گئے۔اور پھر اچانک حملہ کی وجہ سے پکھر گئے۔مگر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے آواز دے کر اُن کو جمع کر لیا۔کفار نے حضور کو اکیلا پا کر آپ پر حملہ کر دیا۔مسلمانوں نے ہر وہ تیر جو کفا ر آپ پر چلاتے تھے اپنے سینے پر لیا۔اور تلوار کا ہر وار اپنے بازوؤں پر روکا۔آخر اسی کشمکش میں آپ کے دو دانت شہید ہوئے۔آپ بے ہوش ہو کر گر پڑے۔کفار نے یہ سمجھ کر کہ اب مسلمانوں کو شکست ہوگئی ہے۔مکہ کی راہ لی۔ستر مسلمان شہید ہوئے۔اور بہت سے زخمی ہوئے۔حضرت حمز کا بھی اسی لڑائی میں شہید ہوئے۔صفر ھئی ۶۲۵: ء پر معونہ کا واقعہ ایک شخص ابو براء نامی نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے درخواست کی کہ میری قوم مُسلمان ہونا چاہتی ہے۔آپ کچھ مبلغ میرے ساتھ کر دیں۔آپ نے ۷۰ قاری اس کے ساتھ روانہ کئے۔جن کو دھوکہ دے کر بئر معونہ کے مقام پر لے جا کر انہوں نے قتل کر دیا۔اس واقعہ سے حضور کو بہت صدمہ پہنچا۔واقعہ رجیع ایسا ہی رجیع مقام پر امسلمان قاریوں کا کفار نے دھوکہ سے محاصرہ کر لیا۔آٹھ تو و ہیں شہید ہوئے۔دو کو اہل مکہ کے پاس بیچ دیا گیا جنہوں نے مقتولین بدر کے بدلے میں لے اس وقت مسلمان نہیں ہوئے تھے۔