دینیات کی پہلی کتاب

by Other Authors

Page 2 of 134

دینیات کی پہلی کتاب — Page 2

دینیات کی پہلی کتاب ہوں اور اپنے بچوں کو ہمارے مدرسوں، اسکولوں اور کالجوں میں داخل کرائیں۔عزیز بچو ! اگر ہم اچھے اور نیک بن جائیں تو اس میں ہمیں دو فائدے ہیں اول ہمارا پیدا کرنے والا خدا ہم پر خوش ہوگا۔جس کے بدلے میں وہ ہمیں ایسی ایسی نعمتیں دے گا جنہیں پا کر ہم ہمیشہ کے لئے شامی اور خوش ہو جائیں گے۔دُوسرا فائدہ یہ ہے کہ باقی لوگ ہمیں نیک پا کر نیک بننے کی کوشش کریں گے۔اس طرح دُنیا میں نیک اور اچھے لوگ کثرت سے ہو جائیں گے۔جولوگ ہمیں دیکھ کر نیک بن جائیں گے اُن کا بھی اچھا بدلہ ہمیں خدا تعالیٰ کی طرف سے ملے گا۔مشکل الفاظ کے معانی:۔(۱) مذہب۔وہ روش اور راستہ جس پر چل کر انسان خُدا کا قرب حاصل کرے۔(۲) حضرت۔نو د یکی۔حضور میں پہنچا ہؤا۔بزرگ لوگوں کے ساتھ ان کی تعظیم کے لئے یہ کلمہ بولتے ہیں۔(۳) مصطفی۔خدا نے جسے تمام لوگوں سے اچھا پا کر چن لیا ہو۔(۴) صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ۔اس پر اللہ کی طرف سے رحمت اور سلامتی ہو۔(۵) امت۔ایک ہی طریقے کے لوگ۔ایک گروہ جو کسی نبی کا پیر و ہو۔(۱) مسیح۔سیر و سیاحت کرنے والا۔یا جسے خُدا کی رحمت نے چھوا ہو۔مسیح موعود و میسیج، جس کا وعدہ دیا گیا تھا۔(۷) مہندی۔لقب ہے۔ہدایت یافتہ۔خدا نے سچی باتوں کے لئے جس کی رہ ڈمائی کی ہو۔