دینیات کی پہلی کتاب — Page 122
Girry الْإِنْضِبَاط في الحركات یعنی مجلس میں بیٹھ کر اپنی حرکتوں کو قابو میں رکھنا۔اٹھارھواں ادب اسی کا نام خشوع ہے۔انیسواں ادب یہ ہے کہ جن سامانوں سے مجلس یا جلسہ قائم کیا گیا ہے۔بعد اختتام جلسہ اُن کو وہاں پہنچا دو جہاں سے لائے تھے۔یا پہنچانے والوں کو مدد دو۔اکثر دیکھا گیا ہے کہ جلسہ یا مجلس ختم ہونے کے بعد سارے لوگ اپنے اپنے گھروں کو چلے جاتے ہیں۔اور سامان پڑارہ جاتا ہے۔چند آدمی رہ جاتے ہیں جنہیں بعد میں بڑی تکلیف ہوتی ہے۔پس یہ بھی ایک اچھی بات ہے کہ سامان جہاں سے لایا گیا تھا جلسہ ختم ہونے کے بعد سارے مل کر وہاں پہنچا دیں۔پیسوال ادب یہ ہے کہ مجلس میں کسی کو اُٹھا کر خود اُس کی جگہ نہ بیٹھے۔اسی طرح جب کوئی شخص اُٹھ کر کسی کام یا کسی حاجت کو جائے تو اُس کی جگہ نہ بیٹھے۔اکیسواں ادب جب کسی مجلس سے اُٹھے تو استغفار کرے کیونکہ ممکن ہے کہ اُس نے کسی کی غیبت کی ہو۔یا کوئی اور بُری بات منہ سے نکال دی ہو جس کا وبال اُس پر پڑے۔اس لئے استغفا ر ضرور کرے۔ریویو۔جون ۱۹۳۵ء صفحہ ۴۱ تا ۴۳)