دینیات کی پہلی کتاب

by Other Authors

Page 109 of 134

دینیات کی پہلی کتاب — Page 109

١٠٩٠ وہی ہوتا ہے جو کسی کام کو کسی وقت بھاری نہ سمجھے اور برابر کرتا چلا جائے۔۔(۲۶) صداقت سچائی سے محبت کرنا۔سچائی پر قائم و دائم رہنا۔سچائی۔اس کے معنوں میں معاملہ کی پختگی اور مضبوطی کا مفہوم بھی پایا جاتا ہے۔جس میں یہ صفت پائی جائے اُسے صادق کہتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں حکم دیا ہے کہ :۔كُوْنُوْا مَعَ الصَّادِقِينَ۔بچوں کے ساتھ ہو جاؤ۔صدیق بہت سچے اور مخلص دوست کو کہتے ہیں۔جس کا اچھا عمل اُس کے قول کی تصدیق کرتا ہوا سے صدیق کہتے ہیں۔اس کی ضد کذب یعنی جھوٹ ہے۔یہ بہت ہی بُری خصلت ہے۔اس سے بہت سی بُرائیاں پیدا ہوتی ہیں۔جھوٹ کے درخت میں سب سے بڑا پھل نفاق لگتا ہے۔دوسرا پھل بُزدلی اور تیسرا پھل چوری۔بیہودگی۔بڑبولا پن۔تکذیب انبیاء۔افتراء۔وغیرہ۔اِس لئے کذب و جھوٹ سے انتہائی نفرت اور صدق سے انتہائی پیار رکھنا چاہئے۔(۲۷) وفا وفا کے معنے ہیں پورا کرنا۔یعنی جو کہے اُسے پورا کر دکھائے۔جس کام کو شروع کرے اُسے پورا نبھائے۔جس سے کوئی وعدہ کرے اُسے پورا کرے۔جس میں یہ صفت ہو اُسے اُردو میں وفا دار اور عربی میں واف کہتے ہیں۔انسان کی وفاداری خُدا اور اس کے رسُول اور خلفاء سے یہ ہے کہ ہر حالت سختی اور نرمی میں۔دُکھ اور تکلیف میں اطاعت گزاری نہ چھوڑے۔ماں باپ سے وفا یہ ہے کہ بڑھاپے اور دُکھ درد کے وقت اُن کے کام آئے۔