دینیات کی پہلی کتاب

by Other Authors

Page 108 of 134

دینیات کی پہلی کتاب — Page 108

۱۰۸۰ بھائی چارہ قائم کیا۔کسی سے بھائی چارہ قائم کرنا بڑا آسان مگر اُس کا نباہنا بڑا مشکل اس لئے زبانی جمع خرچ کی بجائے ہمیشہ اسے نباہنے کی کوشش کرنی چاہئیے۔(۲۳) عزت ہے۔عزت کے معنے ہیں قوت۔غلبہ۔مقابلہ میں اپنی شان قائم رکھنا۔جس میں یہ صفت پائی جائے اُسے عزیز کہتے ہیں۔انہی معنوں میں یہ خدا کی صفت ہے کہ وہ ہر بات اور ہر ایک پر غالب ہے۔عزت نفس بڑی چیز ہے۔یعنی اپنے آپ کو ذلیل نہ ہونے دینا۔رکسی اچھی بات میں دوسرے سے پیچھے نہ رہنا۔اس کی ضد ذلت ہے۔جس کے معنے ہیں ذلیل وخوار ہونا۔ایسے افعال سے بچنا چاہیے جو ذلت کا موجب ہوں۔(۲۴) استقامت استقامت کے معنے ہیں کسی کام میں دوام اور ثبات چاہنا۔سید ھا پن طا کرنا۔لیکن اُردو میں اس کے معنے ہیں ثابت قدم رہنا۔ڈٹے رہنا۔ہمارے بزرگوں نے کہا الْإِسْتِقَامَةُ فَوْقَ الْكَرَامَةِ یعنی استقامت کرامت سے بڑھ کر ہے۔ہے کہ:۔(۲۵) استقلال استقلال قریب قریب استقامت کے معنوں میں ہی ہے۔اس کے معنے ہیں کسی چیز کو ہلکا سمجھنا۔کسی چیز کو اٹھانا۔جس میں یہ صفت ہوا سے مستقل کہتے ہیں۔مستقل مزاج