دینیات کی پہلی کتاب

by Other Authors

Page 104 of 134

دینیات کی پہلی کتاب — Page 104

۱۰۴ جائے اسے متعین کہتے ہیں۔اس لئے اُردو میں ایسے شخص کو جس میں چھچھورا پن نہ ہو۔بات بات پر ہنستا۔منہ بناتا اوڑھنتھا مخول نہ کرتا ہو متین یعنی سنجیدہ کہتے ہیں۔(۱۳) عدالت عدالت کے معنے ہیں دو شخصوں کے درمیان برابری کرنا۔انصاف کرنا۔حقدار کواس کا حق دینا۔جس میں یہ صفت پائی جائے اُسے عادل کہتے ہیں۔اس کی ضد ظلم ہے۔یعنی بے انصافی کرنا۔اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں عدل کرنے کا حکم دیا ہے۔جیسا کہ فرمایا۔إِنَّ اللهَ يَأْمُرُ بِالْعَدْلِ وَالْإِحْسَانِ۔اللہ تعالیٰ تمہیں حکم دیتا ہے کہ تم انصاف اور احسان کرو۔اللہ تعالیٰ کے ساتھ انصاف یہ ہے کہ اُس کے ساتھ اُس کی مخلوق کو شریک نہ ٹھہرایا جائے۔بندوں سے انصاف یہ ہے کہ اُن کے حقوق نہ مارے جائیں۔جو جیسا سلوک کرے اُس کے مناسب حال اُس کا بدلہ دیا جائے۔(۱۴) سخاوت سخاوت کے معنے ہیں بخشش کرنا۔نرم ہونا، فراخ ہونا ، جس میں یہ صفت پائی جائے اُسے فی کہتے ہیں۔ایک مشہور حدیث ہے۔اَلسَّخِيُّ حَبِيبُ اللهِ کہ تھی اللہ کا دوست ہے۔اس کی ضد نخل ہے۔یعنی فراخ نہ ہونا۔کسی کو کچھ نہ دینا۔یہ بڑی بُری صفت ہے۔اس سے پر ہیز چاہئیے۔