دینیات کی پہلی کتاب

by Other Authors

Page 87 of 134

دینیات کی پہلی کتاب — Page 87

آپ کو اس گوشی تنہائی سے کھینچ کر باہر لایا۔انہی ایام میں پنڈت دیانند سرسوتی کی تحریک سے ہندوؤں میں ایک جوشیلی جماعت آریہ سماج قائم ہوئی۔اور عیسائی پادریوں نے ۱۸۵۷ء کے غدر کے بعد سر اٹھا نا شروع کیا۔ایک طرف آریہ سماج کے جوشیلے ممبر اور دوسری طرف عیسائی پادری اِسلام کے قلعہ پر بڑے جوش و خروش کے ساتھ چڑھ دوڑے۔اور اسلام اور حضرت بانی اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف غلط اور بیہودہ اعتراضات کی بھر مار شروع کر دی۔اُن کی اس یلغار کی تاب نہ لا کر بہت سے نام کے مسلمان دھڑا دھڑ اسلام کو خیر باد کہ کر بپتسمہ لینے لگ پڑے۔جب اس طرح عیسائیوں نے گھلے بندوں قلعہ اسلام پر حملے شروع کر دیئے تو خدا کا یہ بہا در پہلوان اسلام کی اس بے بسی اور بے گسی پر بے قرار ہو کر اٹھا اور دشمنانِ اسلام کے مقابل تنِ تنہا سینہ سپر ہو کر کھڑا ہو گیا۔آپ نے دس ہزار روپیہ کے انعامی چیلنج کے ساتھ ایک کتاب براہین احمدیہ شائع فرمائی۔جس کے چار حصوں میں اسلام کی صداقت ، قرآن مجید کی فضیلت۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت شان ، خدا تعالیٰ کے زندہ اور موجو دہونے اور ضرورت الہام پر زبردست دلائل پیش کئے۔اس کتاب کا شائع ہونا تھا کہ ایک طرف تو ان قوموں کے ہوش ٹھکانے آگئے۔جو اسلام کو کھا جانے کے لئے اٹھی تھیں کیونکہ اب انہیں خود اپنے گھر کی فکر پڑ گئی کہ ہم جسے کمزور سمجھ کر چھا جانے لگے تھے وہ کہیں ہمیں نگل نہ جائے۔اور دوسری طرف مسلمانوں کے جو مخالفین اسلام کے پیہم حملوں سے سہمے ہوئے تھے، حوصلے بلند ہو گئے۔اور ان کی نظریں خدا کے اس پہلوان پر اس امید سے جم گئیں کہ اب اسلام کا جھنڈا بلند ہو کر رہے