دینیات کی پہلی کتاب

by Other Authors

Page 24 of 134

دینیات کی پہلی کتاب — Page 24

آپ کا نام محمد ہے۔جو آپ کے دادا نے رکھا۔محمد کے معنے ہیں تعریف کیا گیا۔اسی نام سے اللہ تعالیٰ نے آپ کو قرآن مجید میں یا دفرمایا۔اور یہی نام کلمہ کا جر و بنادیا۔اور آپ نے بادشاہانِ رُوم و ایران سے اسی نام سے خط و کتابت کی۔معاہدات میں بھی یہی نام استعمال فرمایا۔ہے۔آپ کی پیدائش عام الفیل کی ۱۲ ربیع الاول بروز پیر مطابق ۲۰ را پریل ۵۷ء عام الفیل عام کے معنے سال۔الفیل کے معنے ہاتھی۔ہاتھی کا سال وہ سال ہے جس میں یمن کا گورنر ابر بہ آپ کی پیدائش سے ایک ماہ بیس دن پہلے کعبۃ اللہ کو گرانے کی نیت سے ایک لشکر لے کر جس میں ہاتھی بھی تھے مکہ پر حملہ کرنے آیا۔مگر ابھی حملہ کرنے نہ پایا تھا کہ اُس کے لشکر میں چیچک کی وبا ہ ٹوٹ پڑی۔کچھ لوگ مر گئے۔اور باقی سر پر پاؤں رکھ کر بھاگ نکلے آپ کے والد کا نام عبداللہ تھا جو عبدالمطلب کے بیٹے تھے۔آپ کی والدہ کا نام آبدیدہ تھا جو بنی زہرہ خاندان سے تھیں۔والد ماجد کا انتقال آپ کے پیدا ہونے میں ابھی چند مہینے باقی تھے کہ آپ کے والد بزرگوار کا انتقال ہو گیا۔