دینیات کی پہلی کتاب

by Other Authors

Page 25 of 134

دینیات کی پہلی کتاب — Page 25

۲۵ Groo دُودھ پلانے والیاں اپنے والد بزرگ وار کے انتقال کے چند ماہ بعد آپ پیدا ہوئے۔آپ کی والدہ نے آپ کو دو تین دن دُودھ پلایا۔اس کے بعد ابو لہب کی لونڈی ثوبیہ نے دُودھ پلایا۔پھر عرب کے دستور کے مطابق ہوازن قبیلہ کی ایک عورت حلیمہ سعدیہ نے دو سال تک آپ کو دودھ پلایا۔آپ کا دیہات میں رہنا دیہات کی عمدہ آب و ہوا اور وہاں کی محمدہ صاف زبان میں آپ چھ سال تک پرورش پاتے رہے۔آپ کے وجود کی برکت کا ایک عجیب واقعہ مکہ کے قریبی دیہات کی کچھ عورتیں جو ہمیشہ سال میں ایک دو دفعہ شہر میں امیروں کے بچے اپنا دودھ پلانے اور ان کی پرورش کرنے کے لئے لینے آتی تھیں آپ کی پیدائش کے بعد بھی مکہ میں آئیں۔سب عورتوں نے یہ سمجھ کر کہ اس بچے (محمد صلی اللہ علیہ وسلم ) کے والد چونکہ فوت ہو چکے ہیں اس لئے آپ کی پرورش کرنے کے نتیجہ میں اچھی اُجرت یا انعام نہیں مل سکتا۔آپ کی پرورش اپنے ذمہ نہ لی۔بلکہ آپ کو وہیں چھوڑ کر امیر گھرانوں کے بچے اپنے ساتھ لے گئیں۔جب بی بی حلیمہ کو کوئی بچہ نہ ملا تو انہوں نے خالی جانا مناسب نہ سمجھا۔آپ کو اپنے ساتھ اُٹھا کر لے گئیں۔اللہ تعالیٰ نے آپ کے وجود کی برکت سے اُن