دینیات کی پہلی کتاب

by Other Authors

Page 123 of 134

دینیات کی پہلی کتاب — Page 123

۱۲۳ مشکل الفاظ کے معانی:۔(۱) مجلس۔بیٹھنے کی جگہ۔جہاں لوگ جمع ہوں۔(۲) آداب۔ادب کی جمع ہے۔اٹھنے بیٹھنے ملنے جلنے اور بات چیت کرنے کا اچھا طریقہ۔(۳) حاوی۔وہ چیز یا وہ بات جو بہت سی چیزوں اور بہت سی باتوں کو اپنے اندر لے لے۔(۴) غیبت۔کسی کے پیٹھ پیچھے اس کی بُرائی بیان کرنا۔یہ بہت بُرافعل ہے۔ہماری شریعت نے اس سے سخت منع کیا ہے۔(۵) مرتکب۔کرنے والا۔(۶ ) وقار۔باعزت طور پر کوئی کام کرنا۔(۷) سکینت۔آرام اور اطمینان سے کام کرنا۔(۸) کا ناۂ موسی۔چپکے چپکے ایک دوسرے سے کچھ کہنا۔(۹) خطیب۔خطبہ دینے والا ، تقریر کرنے والا۔(۱۰) تعقمن۔بدیو۔(۱۱) کراہت کرنا۔نا پسند کرنا۔(۱۲) استغفار۔خدا تعالیٰ سے گناہوں کی معافی مانگنا۔سوالات:- (۱) آداب مجالس میں سے پانچ آداب ایسے بتاؤ جن کا تعلق دوسروں کے ساتھ ہو؟ (۲) تقریر یا خطبہ کے دوران میں کسی کو کس طرح چُپ کراؤ گے؟ 00000