دینیات کی پہلی کتاب — Page 88
٨٨٠ گا۔اور بعض نے یہاں تک کہہ دیا۔ہم مریضوں کی ہے بھی یہ نظر تم مسیحا بنو خُدا کے لئے! اہل حدیث فرقہ کے مشہور مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی نے جو بعد میں آپ کا شدید دشمن ہو گیا۔براہین احمدیہ کو دیکھ کر یہاں تک لکھ دیا کہ:۔” ہماری رائے میں یہ کتاب اس زمانہ میں اور موجودہ حالات کی نظر سے ایسی کتاب ہے کہ جس کی نظیر آج تک اسلام میں تالیف نہیں ہوئی۔۔۔اس کا مؤقف بھی اسلام کی مالی۔جانی قلمی و لسانی و حالی نصرت میں ایسا ثابت قدم نکلا ہے۔جس کی نظیر پہلے مسلمانوں میں بہت ہی کم پائی جاتی ہے۔“ اشاعت السنت جلد ۷، ۶ ۱۸۸۶ء) براہین احمدیہ کو آپ نے چار حصوں میں مکمل کیا جو ۱۸۸ء سے ۱۸۸۴ ء تک شائع ہو کر لوگوں تک پہنچا دئے گئے۔مارچ ۱۸۸۲ء میں آپ کو خدا تعالیٰ نے دُنیا کی اصلاح کے لئے مامور فرماتے ہوئے یہ الہام نازل فرمایا :۔قُلْ إِنِّي أُمِرْتُ وَاَنَا اَوَّلُ الْمُؤْمِنِيْنَ (براہین احمدیہ حصّہ سوم ) یعنی تو لوگوں سے کہہ دے کہ مجھے خدا کی طرف سے مامور (لوگوں کی اصلاح کے لئے مقرر ) کیا گیا ہے۔اور میں سب سے پہلے ایمان لانے والا ہوں۔۱۸۸۴ء میں آپ نے مجد دیت کا دعویٰ کیا۔یعنی اللہ تعالیٰ نے آپ کے ذریعہ دین اسلام کو نئی شان و شوکت بخشنے کا ارادہ ظاہر فرمایا۔