دینیات کی پہلی کتاب

by Other Authors

Page 66 of 134

دینیات کی پہلی کتاب — Page 66

۶۶ پانچواں باب نماز مترجم بطرز جدید قرآن مجید میں نماز کے لئے لفظ صلوۃ استعمال ہوا ہے۔جس کے معنے عربی میں خُدا کی نسبت سے رحمت نازل کرنے کے ہیں اور بندے کی نسبت سے خُدا کے حضور اس کی نعمتوں کا شکریہ ادا کرنے اور اس سے اپنی حاجات اور ضروریات طلب کرنے کے لئے اُس کی عبادت بجالانے کے ہیں۔نماز کے مندرجہ ذیل ارکان اور شرائط ہیں۔جن کے ادا کرنے سے نماز مکمل ہوتی ہے۔شرائط نماز ارکان نماز ا۔بدن کا پاک ہونا۔ا۔تکبیر تحریمہ یعنی اللہ اکبر کہنا۔۲۔کپڑوں کا پاک ہونا۔۳۔باوضو ہونا۔۲۔قیام ( کھڑے ہونا۔اگر معذوری ہوتو بیٹھ کر پڑھ سکتا ہے) ۴۔جگہ کا پاک وصاف ہونا (۳) سورۃ فاتحہ پڑھنا ۵۔قبلہ کی طرف منہ کرنا (۴) رکوع۔۶۔کلمات نماز کے معنے معلوم ہونا (۵) سجده ے۔نماز میں دل کا حاضر ہونا۔(1) قعدہ (التحیات پڑھنے کے لئے بیٹھنا ) ۸۔سترگاہ کا ڈھانپنا۔(۷) قصد انماز ختم کرنا