دینیات کی پہلی کتاب

by Other Authors

Page 54 of 134

دینیات کی پہلی کتاب — Page 54

۵۴۰ سے ہوا) آپ نے یہود سے معاہدات کئے۔یہود کے تین خاندان اُس وقت مدینہ میں آباد تھے۔(۱) بنو قینقاع (۲) بنونضیر (۳) بنوقریظہ۔معاہدہ کی شرطیں یہ تھیں :۔(۱) ایک دوسرے کے مذہبی امور میں دخل نہ دیا جائے۔(۲) دشمن کے مقابلہ میں سب ایک دوسرے کی مدد کریں۔(۳) مدینہ کے اندر آپس میں جھگڑا۔خُوں ریزی نہ ہو۔(۴) تمام جھگڑوں کا آخری فیصلہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کریں۔رمضان ۲ ہجری۔مارچ ۶۲۳ جنگ بدر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کفار کے ایک قافلہ کو روکنے کے لئے ۳۱۳ صحابہ کو لے کر نکلے مگر بدر کی جانب کفار مکہ قریبا ایک ہزار مسلح افراد کا ایک لشکر لے کر بدر کے مقام پر پہنچ چکے تھے۔جو مدینہ سے تین منزل پر ہے۔قافلہ تو نکل گیا۔مسلمانوں کا اس لشکر سے مقابلہ ہوا۔اور اس لڑائی میں کفار کو شکست ہوئی۔اُن کے سات بڑے بڑے سردار جن میں ابو جہل بھی شامل تھا مارے گئے۔گل ۷۰ آدمی قتل ہوئے اور ہ ے گرفتار ہوئے۔باقی سر پر پاؤں رکھ کر بھاگ گئے۔اس جنگ میں ۱۴ مسلمان شہید ہوئے۔کفار کے قیدی بعد میں فدیہ لے کر رہا کر دیئے گئے۔اس جنگ میں شامل ہونے والے صحابہ کو خاص رُتبہ عطاہو ا۔اس جنگ میں دو انصاری بچوں نے ایک نہایت شاندار کارنامہ سرانجام دیا۔یعنی کفار مکہ کے لیڈر اور سردار ابو جہل کو قتل کر دیا۔