دینیات کی پہلی کتاب

by Other Authors

Page 41 of 134

دینیات کی پہلی کتاب — Page 41

ان محصورین پر جو جو مصائب آئے وہ بیان سے باہر ہیں۔انہیں پڑھ کر بدن پر ایک لرزہ سا طاری ہو جاتا ہے۔صحابہ کا بیان ہے کہ بعض اوقات انہوں نے درختوں کے پتے کھا کھا کر گزارہ کیا۔بعض نے چمڑے کے سُوکھے ٹکڑے پانی میں بھگو کر نرم اور صاف کر کے بُھون کر کھائے۔بچوں کے رونے اور چلانے سے ہر وقت ایک گہرام سا مچارہتا تھا۔یہ مصیبت تین سال تک جاری رہی۔آخر بعض رحم دل لوگوں کی کوشش سے معاہدہ چاک کر دیا گیا سنہ نبوی مطابق 119 ء میں اس سے چھٹکارا ہوا۔قبائل میں تبلیغی دورے حج کے ایام میں جب لوگ دُور دراز سے جمع ہوتے یا اشہر خرم (عزت والے مہینے ) میں عرب کی مشہور منڈیوں کا ظ، مجنہ اور ذوالمجاز کے میلوں پر لوگ جمع ہوتے تو ہمارے آقا اُن میں پھر پھر کر تبلیغ کرتے۔کوئی مذاق اور ٹھٹھا کرتا۔کوئی بُرا بھلا کہتا۔کوئی سنجیدگی سے جواب دیتا۔کوئی غور سے سُنتا۔غرضیکہ آپ ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے فرض کو ادا کرتے جاتے۔ابو لہب آپ کا چا بھی سایہ کی طرح آپ کے ساتھ لگارہتا۔ہر موقعہ پر آپ کی مخالفت کرتا۔اسی طرح دوسرے لوگ بھی مخالفت کرتے۔ان کی اس مخالفت کی وجہ سے قبائل میں تبلیغی دورہ کا کوئی فوری نتیجہ ظاہر نہ ہوا۔ن نبوی مطابق 119 ، حضرت ابو طالب کی وفات آپ کو اس سال پے در پئے کئی صدمے اُٹھانے پڑے۔اس لئے آپ نے اس سال کا نام عام الحزن یعنی غموں کا سال رکھا۔ابو طالب جو آپ کے جاں نثار مددگار تھے