دینیات کی پہلی کتاب

by Other Authors

Page 39 of 134

دینیات کی پہلی کتاب — Page 39

grap لمجْرَى كُلُّ نَفْسٌ بِمَا تَسْعَى مرطه ع ) تا کہ ہر نفس اپنے کئے کا بدلہ پاسکے۔تو بے اختیار بول اٹھے :۔اور کہا:۔یہ کیسا عجیب اور پاک کلام ہے۔“ حضرت خباب ( حضرت عمر کے بہنوئی ) نے یہ الفاظ سنے تو فورا خُدا کا شکر ادا کیا۔سید رسول اللہ کی دعا کا نتیجہ ہے۔کیونکہ خدا کی قسم ! ابھی کل ہی میں نے آپ کو یہ دُعا کرتے سنا تھا کہ یا اللہ! تو عمر بن الخطاب یا عمر و بن ہشام (ابوجہل ) میں سے ایک کو ضرور اسلام عطا کر دے۔“ وہاں سے اٹھے تو سیدھے رسولِ پاک حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بیت ارقم میں پہنچے۔دروازہ کھلوایا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم انہیں دیکھ کر آگے بڑھے اور فرمایا:۔”اے عمر ! رکس ارادے سے آئے ہو؟ حضرت عمر نے عرض کی :۔ایمان لانے کی غرض سے۔“ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے جب یہ الفاظ سنے تو خوشی سے اللہ اکبر کہا۔ساتھ ہی صحابہ نے بھی اس زور سے اللہ اکبر کا نعرہ مارا کہ مکہ کی وادی گونج اٹھی۔