دینیات کی پہلی کتاب

by Other Authors

Page 28 of 134

دینیات کی پہلی کتاب — Page 28

ذوالقعدہ، ذوالحجہ اور محرم میں لڑی گئی تھی۔فجار فاجر کی جمع ہے جس کے معنے بدکردار کے ہیں۔جلت الفضول حرب فجار کی صلح کے بعد تین فضل نامی شخصوں کی تجویز سے یہ معاہدہ ہوا کہ ہر شخص جو مظلوم کی حمایت کرے وہ اس میں شریک ہو جائے۔چنانچہ آپ بھی اس معاہدہ میں شریک ہو گئے۔بعد میں بھی آپ فرمایا کرتے تھے کہ میں آج بھی اس معاہدہ پر عمل کرنے کو تیار ہوں۔حضرت خدیجہ کے مال سے تجارت قریش کے قبیلہ کی خدیجہ نامی ایک دولت مند بی بی تھیں۔ان کے شوہر فوت ہو چکے تھے۔اپنا سامان دوسروں کو تجارت کے لئے دے کر اپنا گزارہ کرتی تھیں۔ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دیانت اور امانت کی جب اُس نے تعریف سنی تو آپ کو بلوا کر اپنا سامان تجارت کے لئے آپ کے سپرد کیا۔اور اپنا غلام میسرہ بھی آپ کے ساتھ روانہ کیا۔آپ وہ سامان لے کر ملک شام میں گئے۔اور خوب نفع کما کر واپس کوئے۔حضرت خدیجہ آپ کے اس کام سے بہت خوش ہوئیں۔حضرت خدیجہ سے نکاح اس سفر سے واپس آئے ابھی تین ہی مہینے گزرے تھے کہ حضرت خدیجہ نے آپ