دینیات کی پہلی کتاب — Page 26
کے دُودھ دینے والے جانوروں میں اس کثرت سے دُودھ پیدا کیا کہ وہ پہلے تو اس سے حیران ہوئیں مگر پھر سمجھ گئیں کہ یہ سب اس بچے کی برکت ہے۔اس لئے وہ بڑی محبت اور غور سے آپ کی پرورش کرنے لگیں۔سفر مدینہ اور آپ کی والدہ کا انتقال ا چھٹے سال آپ کی والدہ آپ کو اپنے نھیال مدینہ میں لے گئیں۔واپسی پر ابو امقام پر سفر کی حالت میں آپ کی والدہ بھی اس جہان سے رخصت ہو گئیں۔بی بی آمنہ کے ساتھ اُن کی ایک وفا دار لونڈی ایم آئین تھیں جو آپ کو مکہ واپس لائیں۔عبد المطلب کی پرورش میں آپ کے دادا عبدالمطلب نے آپ کو اپنی پرورش میں لے لیا۔عبدالمطلب آپ سے بہت ہی محبت کرتے اور باوجو دبچہ ہونے کے آپ کی بڑی عزت کرتے تھے۔آپ کی عُمر جب آٹھ سال کی تھی تو آپ کے اس مہربان دادا کا بھی سایہ سر سے اُٹھ گیا۔ابو طالب کی پرورش میں دادا کی وفات کے بعد آپ کے چچا ابو طالب جو آپ کے والد عبد اللہ سے بڑے تھے نے آپ کو اپنی پرورش میں لے لیا۔ابو طالب نے اپنے مرتے دم تک اس عہد کو نباہا۔