دینیات کی پہلی کتاب

by Other Authors

Page 15 of 134

دینیات کی پہلی کتاب — Page 15

۱۵ طره ای د مینیات کی پہلی کتاب (۹) اور اسی طرح خدا تعالیٰ اور اس کے رسول کے مقرر کردہ تمام فرائض کو فرائض سمجھ کر اور تمام منہیات کو منہیات سمجھ کر ٹھیک ٹھیک اسلام پر کار بند ہوں۔(۱۰) غرض وہ تمام امور جن پر سلف صالح کو اعتقادی اور عملی طور پر اجماع تھا۔اور وہ اُمور جو اہلِ سنت کی اجماعی رائے سے اسلام کہلاتے ہیں ان سب کا ماننا فرض ہے۔اور ہم آسمان اور زمین کو اس بات پر گواہ کرتے ہیں کہ یہی ہمارا مذ ہب ہے۔مشکل الفاظ کے معانی:۔لصد ایام اصلح صفحہ ۸۷) ترجمه عربی عبارت) (۱) خاتم الانبیاء۔تمام نبیوں کی مہر۔یعنی جس کی تصدیق اور پیروی سے کوئی نبی بن جائے۔ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ لقب ہے۔آپ کی پیر دی اور اطاعت میں نبوت مل سکتی ہے۔(۲) ملائک۔ملک کی جمع ہے۔فرشتہ کو کہتے ہیں۔فرشتے خدا کی پاک مخلوق ہیں جو کہ خدا کی تنسیخ تجمید کرتے اور نیکی کی تحریک کرتے ہیں۔(۳) کثیر اجساد۔مرنے کے بعد تمام جسموں (انسانوں) کا اٹھایا جانا۔(۴) جنت کے اصل معنے باغ کے ہیں۔مگر شریعت کی اصطلاح میں وہ اچھی جگہ جس میں ہر قسم کی نعمتیں اور آرام اور خوشی کے سامان تیار کئے گئے ہیں۔جو مرنے کے بعد اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہر نیک بندے کو ملتا ہے۔(۵) جہنم۔وہ جگہ جس میں ہر قسم کے دُکھ اور تکلیف کے سامان تیار کئے گئے ہیں۔جومرنے کے بعد بُرے لوگوں کی جگہ ہے۔