دینیات کی پہلی کتاب

by Other Authors

Page 16 of 134

دینیات کی پہلی کتاب — Page 16

छापले (1) جل شانہ۔اُس کی شان بلند ہے۔(۷) ترک فرائض۔جن باتوں کا کرنا ضروری ہے انہیں چھوڑنا۔(۸) اباحت۔جن باتوں سے شریعت نے روکا ہے اُن کے کر لینے کو جائز سمجھ لینا یا قرار دینا۔(۹) برگشتہ۔پھر اہوا۔(۱۰) فرائض فریضہ کی جمع ہے۔وہ کام جن کے کرنے کا حکم ہے۔(۱۱) منہیات۔وہ باتیں جن کے نہ کرنے کا حکم ہے۔(۱۲) سلف صالح۔امت محمدیہ کے وہ بزرگ جو گزر چکے ہیں۔(۱۳) اجماع۔بہت سے نیک لوگوں کا کسی کام کو پسند کرنایا کرتے چلے آنا۔(۱۴) اہلِ سنت۔سنت سے مراد وہ فعل ہے جو کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا ہو۔اور بعد میں اُمت میں رائج ہو گیا۔اور جولوگ آپ کے نمونہ پر چلتے ہیں اُن کو اہلِ سنت کہتے ہیں۔سوالات:- (۱) کون سی باتیں ہمارے ایمانیات میں داخل ہیں؟ (۲) ایمان سے برگشتہ گون ہے؟