دینیات کی پہلی کتاب

by Other Authors

Page 12 of 134

دینیات کی پہلی کتاب — Page 12

ہیں۔۱۲ دوسر ا باب ا۔ایمان ایمان کے معنے ہیں دل سے کسی بات کو سچا سمجھتے ہوئے زبان سے اس کا اقرار کرنا۔جو شخص دل سے کسی بات کو سچا مانے اور زبان سے اقرار کرے اُسے مومن کہتے جو شخص کسی بات کو دل سے تو سچا نہ مانے مگر دکھاوے کے لئے زبان سے اقرار کرے۔وہ منافق کہلاتا ہے۔یہ سب سے بُرا ہے۔جو شخص نہ دل سے سچا مانے اور نہ زبان سے اقرار کرے اُسے کافر کہتے ہیں۔ہماری شریعت میں ان باتوں پر ایمان لانے کا حکم ہے۔(۱) اللہ تعالیٰ کی ذات پر ایمان لانا (۲) خُدا کے فرشتوں پر ایمان لانا (۳) خُدا کی طرف سے آئی ہوئی تمام کتابوں کو سچا ماننا (۴) خُدا کے تمام نبیوں کو اور رسولوں کو سچا سمجھنا۔(۵) آخرث یعنی قیامت پر یقین رکھنا۔(۶) تقدیر پر ایمان لانا۔یعنی یہ یقین کرنا کہ ہر اچھی یا بری بات خدا تعالیٰ کے علم اور اس کے اندازے میں ہے۔(۷) مرنے کے بعد دوبارہ خُدا کے حکم سے جی اٹھنے پر ایمان رکھنا۔