دینیات کی پہلی کتاب

by Other Authors

Page 116 of 134

دینیات کی پہلی کتاب — Page 116

از اخبار الفضل جلد ۱۲ فادیان کی یاد ۲۵ / جولائی ۱۹۲۴ء کلام سید نا حضرت خلیفہ مسیح الثانی الصلح الموعود رضی الله عنه ہے رضائے ذاتِ باری اب رضائے قادیاں مدعائے حق تعالی مدعائے قادیاں وہ ہے خوش اموال پر یہ طالب دیدار ہے بادشاہوں سے بھی افضل ہے گدائے قادیاں گر نہیں عرش معلی ٹکراتی تو پھر سب جہاں میں گونجتی ہے کیوں صدائے قادیاں دعوای طاعت بھی ہوگا ادعائے پیار بھی تم نہ دیکھوگے کہیں لیکن وفائے قادیاں میرے پیارے دوستو تم دم نہ لینا جب تلک ساری دُنیا میں نہ لہرائے ہوائے قادیاں بن کے سُورج ہے چمکتا آسماں پر روز و شب کیا عجب معجز نما ہے رہنمائے قادیاں غیر کا افسون اس پر چل نہیں سکتا کبھی لے اڑی ہو جس کا دِل زُلف دوتائے قادیاں یہ نظم حضور نے ستر یورپ کے دوران میں لکھی۔