دینیات کی پہلی کتاب — Page 101
فراهان ہے۔یعنی اپنے کام کو حکم کے مطابق ادا نہ کرنا۔دیانتداری صرف روپیہ پیسہ میں ہی نہیں ہے۔بلکہ ہر اس چیز میں ہے جس کا تعلق دوسرے کے حقوق کو ادا کرنے سے ہے۔حتی کہ نوکری۔اپنے ذمہ کوئی ڈیوٹی لے لینا۔ان سب کا اچھی طرح ادا کرنا دیانتداری میں شامل ہے۔اور اس میں کو تا ہی کرنا بد دیانتی ہے۔(۴) شجاعت شجاعت کے معنے ہیں ، بہادری، جوانمردی، دلیری، بے خوف و خطر آگے بڑھنا، یہ لفظ شین کی زبر سے ہے۔جس میں شجاعت پائی جائے اُسے جاع کہتے ہیں۔بُز دل ہونا اس کی ضد ہے۔جو بہت بُری خصلت ہے۔اس سے بچنا چاہئیے۔(۵) طہارت طہارت کے معنے ہیں پاکیزگی ،صفائی ، یہ لفظ زیادہ تر اندرونی پاکیزگی پر بولا جاتا ہے۔جو پاکیزگی اختیار کرے، اسے طاہر یا مطہر کہتے ہیں۔قرآن مجید میں اس کے متعلق ارشاد ہے کہ:۔إِنَّ اللهَ يُحِبُّ التَّوَّابِينَ وَيُحِبُّ الْمُتَطَهِّرِينَ۔یقینا اللہ تعالیٰ پیار کرتا ہے تو بہ کرنے والوں اور پاکیزگی اختیار کرنے والوں سے۔ظاہری طہارت تو یہ ہے کہ انسان کا بدن اور کپڑے گندگی سے صاف ہوں۔اور باطنی پاکیزگی یہ ہے کہ انسان کا دل و دماغ ہر قسم کے بُرے خیالات سے پاک وصاف ہو۔