دینیات کی پہلی کتاب

by Other Authors

Page 35 of 134

دینیات کی پہلی کتاب — Page 35

قریش کی منظم مخالفت کی ابتداء ۳۵ آپ کی بڑھتی ہوئی آواز کو روکنے کے لئے قریش آب پوری طرح مخالفت پر آمادہ ہو گئے۔اور خدا کے اِس برگزیدہ اور آپ کی جماعت کو ستانا اور دُکھ دینا شروع کر دیا۔کبھی پاگل کبھی شاعر اور کبھی جادوگر آپ کو مشہور کرتے۔جب آپ باہر نکلتے تو آوازے گئے۔کعبہ اللہ میں نماز پڑھتے تو شور وغل مچاتے۔ایک دفعہ آپ کعبہ اللہ میں نماز پڑھ رہے تھے جب آپ سجدے میں گئے تو ایک بد بخت نے ابو جہل کے اشارے سے اُونٹ کی اوجھڑی لا کر آپ کی گردن پر رکھ دی۔جس سے آپ اپنا سر نہ اٹھا سکے۔اور بہت دیر اسی حالت سجدہ میں پڑے رہے۔آخر جب حضرت فاطمہ الزہراء کو پتہ لگا تو وہ دوڑی دوڑی آئیں اور گند کا یہ بوجھ آپ سے دُور کیا۔آپ کے ماننے والوں کو بھی قریش نے ستایا۔مارنا اور پیٹنا شروع کر دیا۔غرضیکہ مسلمانوں کے لئے اب چلنا پھرنا، ادھراُدھر آنا جانا بہت مشکل ہو گیا۔قریش کے وفودابوطالب کے پاس اسی پر بس نہیں بلکہ قریش نے ایک وفد ابوطالب کے پاس بھیجا۔جس نے انہیں جا کر سمجھایا کہ تمہارا بھتیجا ہمارے بچوں کو بُرا بھلا کہتا ہے اُسے روکو ورنہ ہم اب زیادہ دیر تک تمہاری حمایت برداشت نہیں کر سکتے۔پھر تم سے بھی ہماری لڑائی شروع ہو جائے گی۔قریش کی اس دھمکی سے ڈر کر ابو طالب نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بلا کر کہا کہ اب قوم کی ناراضگی مجھ سے نا قابلِ برداشت ہے۔تم نے اپنی تعلیم کے ذریعہ سے انہیں