دلچسپ علمی واقعات و مشاہدات — Page 38
38 اس جواب سے جناب محمد وصی خان صاحب از حد متاثر ہوئے۔ان کی خوشیوں کا کوئی ٹھکانا نہ تھا اور انہوں نے عقیدت بھرے جذبات سے مجھے جناب سید حکیم مقبول احمد صاحب دہلوی کا قرآن مجید مترجم کا ہدیہ دیا اور صفحہ اول پر حسب ذیل الفاظ تحریر فرمائے: د و بسم اللہ الرحمن الرحیم پیارے بزرگ اور محقق العصر عالی جناب دوست محمد شاہد صاحب قبلہ کی خدمت میں۔ایک طالب علم کا تحفہ قبول فرما کر عزت افزائی فرمائیں۔خادم محمد وصی خال ۲۷/۱۰/۸۱۔صدر مرکزی تنظیم عزا رجسٹر ڈ شیعہ ماتمی انجمنوں کی فیڈ ریشن E/372 پاکستان کوارٹر نشتر روڈ کراچی۔“ 35- مرحوم ڈاکٹر راجہ نذیر احمد صاحب بانی "کیوریٹوسسٹم ربوہ کا شمار بہت پُر جوش داعیان الی اللہ میں ہوتا ہے۔ایک بار انہوں نے ایک شیعہ کالجیٹ کو میرے دفتر میں بغرض معلومات بھیجوایا۔اس شریف النفس نوجوان نے صرف یہ درخواست کی کہ مجھے آپ کوئی نصیحت فرمائیں۔میں نے کہا کہ میری عاجزانہ درخواست ہے کہ سب شیعہ اصحاب محبان اہل بیت بن جائیں۔اس بات سے گہری سوچ میں ڈوب گئے اور پریشان خاطر ہو کر کہا کہ میں تو اثنا عشری ہوں اور حب اہل بیت ہی تو ہمارا مذہب ہے۔میں نے مستند شیعہ لٹریچر اُن کے سامنے رکھا جس سے یہ حقیقت کھلتی تھی کہ دشت کربلا میں حضرت سید الشہداء امام حسین کے ساتھ جام شہادت نوش فرمایا اُن میں حضرت شیر خدا علی المرتضیٰ علیہ السلام کے ایک لخت جگر کا نام عمر اور ایک کا عثمان تھا۔اسی طرح حضرت امام حسن علیہ السلام کے ایک صاحبزادے ابو بکر تھے جنہوں نے دشت کربلا میں خون کے نذرانے پیش کیے۔( بحارالانوار جلد ۴۵ صفحه ۶۲ ۶۳ تالیف شیخ باقر مجلسی مطبوعه بیروت ۱۹۸۳ء) یه تاریخی اور دستاویزی حقائق پیش کر کے میں نے اس نوجوان سے دریافت کیا کہ کیا آپ حضرات کبھی اپنے بیٹوں کے نام مختار ثقفی ، یزید یا شمر رکھتے ہیں۔کہنے لگے معاذ اللہ ہرگز نہیں۔اولاد کو اپنے بزرگوں سے معنون (DEDICATE) کیا جاتا ہے۔میں نے اس کی پر زور تائید کرتے ہوئے کہا کہ ثابت ہوا کہ اہل بیت کے نزدیک خلفا ثلاثہ