دلچسپ علمی واقعات و مشاہدات

by Other Authors

Page 95 of 115

دلچسپ علمی واقعات و مشاہدات — Page 95

95 جماعت اسلامی سے بھی ملاقات ہوئی۔جناب مودودی صاحب بہت تپاک سے ملے اور اپنی دو کتابیں شہادت حق اور دین حق تحفۂ مرحمت فرما ئیں۔شہادت حق میں آپ نے جماعت اسلامی کی امتیازی شان ان الفاظ میں بتائی ہے دعووں اور خوابوں اور کشوف و کرامات اور شخصی تقدس کے تذکروں سے ہماری تحریک بالکل پاک ہے۔“ (صفحہ ۳۶) یہ رسالہ دراصل ایک تقریر ہے جو انہوں نے قیام پاکستان سے صرف ساڑھے سات ماه قبل مراد پور (ضلع سیالکوٹ ) میں فرمائی جس کے آغاز میں انہوں نے کہا کہ ”ہمارا خدا ہمیشہ سب کی رہنمائی کے لیے نبی بھیجتا تھا۔اب وہ موجود نہیں اس لیے میں بھی صرف دعوت کا وہی حصہ پیش کروں گا جو مسلمانوں کے لیے خاص ہیں۔ازاں بعد عامتہ المسلمین اور ان کے مذہبی اور سیاسی پیشواؤں کا پوسٹ مارٹم کیا اور بتایا کہ ہمارے وکیل ، مجسٹریٹ اور حج کی عملی شہادت یہ ہے کہ اسلام کے سارے قانون غلط ہیں۔ہماری قوم کا نظام کافروں کا چربہ ہے۔ہمارے مذہبی اور سیاسی پیشوا وہی کہتے ہیں جو انہوں نے غیر مسلموں سے سیکھا ہے۔مسلمانوں کا تصور قانون الہی ایک قصہ پارینہ بن چکا ہے اور مسلمان کا نام ذلت و مسکنت اور پس ماندگی کا نشان بن گیا ہے۔اس لیے مسلمان اسلام کا لیبل اتار کر کھلم کھلا کفر اختیار کرلیں۔اسلام جماعت کے بغیر نہیں اور جو جماعت میں نہیں وہ دائرہ اسلام سے خارج ہے۔رساله دین حق کا موضوع یہ ہے کہ اگر کوئی خدا ر ہنمائی کے لیے موجود نہیں تو انسان کے لیے مناسب یہی ہے کہ وہ خود کشی کرے۔جس مسافر کے لیے نہ کوئی رہنما موجود ہو اور نہ جس کے پاس راستہ معلوم کرنے کے ذرائع موجود ہوں اس کے لئے پاس اور کامل پاس کے سوا کچھ مقدر نہیں اور اگر خدا ہے لیکن رہنمائی کرنے والا خدا نہیں ہے تو یہ اور بھی زیادہ افسوسناک صورت حال ہے۔روئیے اس پوری نوع کی مصیبت پر ، جو اس بیچارگی کے عالم میں چھوڑ دی گئی۔۔۔یہ سب کچھ وہ خدا دیکھ رہا ہے جو اُ سے زمین پر وجود میں لایا ہے مگر وہ بس پیدا کرنے سے مطلب رکھتا ہے اور رہنمائی کی پروا نہیں کرتا۔“ (صفحہ ۳۰) لوگو سنو کہ زندہ خدا وہ خدا نہیں جس میں ہمیشہ عادت قدرت نما نہیں