دلچسپ علمی واقعات و مشاہدات

by Other Authors

Page 39 of 115

دلچسپ علمی واقعات و مشاہدات — Page 39

39 بہت بزرگ شخصیتیں تھیں لہذا وہی شخص محبت اہل بیت تسلیم کیا جا سکتا ہے جو ان سے عقیدت رکھے۔-36 کلر کبار ( ضلع چکوال) میں جماعت احمدیہ کا ایک پبلک جلسہ ہوا جس میں عاجز نے سیرت النبی پر تقریر کی۔چند لمحوں بعد ہی ایک صاحب کا رقعہ ملا کہ حضرت ابوبکر صدیق نے سيدة النسا حضرت فاطمتہ الزہرا کو باغ فدک کے ورثہ رسول سے محروم کر کے ظلم عظیم کیا۔میں نے پہلے تو اصولی جواب دیا کہ خود آنحضرت نے فرما دیا تھا کہ میری کوئی وراثت نہیں ہے۔علاوہ ازیں حضرت علی المرتضی نے بھی آنحضور کے اس فیصلہ کی تعمیل فرمائی۔ازاں بعد میں نے معزز شیعہ بھائیوں کی خدمت میں پیشکش کی کہ آپ بزرگ فدک کے باغ اور اس کی کھجوروں تک کی قیمت کا تخمینہ دیں اور ہم احمدیوں سے وصول فرمالیں اور خدا کے لیے دنیا بھر کے دوسرے مسلمانوں کا پیچھا چھوڑ دیں۔میری اس تجویز پر پبلک پر سنانا چھا گیا اور سنی مسلمان تو فرط مسرت سے گویا جھوم گئے۔37۔میں ابھی مدرسہ احمدیہ کی ابتدائی کلاسوں میں زیر تعلیم تھا کہ موسمی تعطیلات میں اپنے وطن پنڈی بھٹیاں آیا۔میرے والد حضرت حافظ محمد عبد اللہ صاحب کو تبلیغ کا جنون تھا۔آپ مجھے ایک شیعه رشته دار فضل حسین صاحب کے پاس لے گئے۔یہ صاحب شہر میں تعزیہ داری کے معاملہ میں مشہور تھے۔قبل اس کے کہ وہ کوئی بات کرتے میں نے اُن سے سوال کیا کہ شیعہ لٹریچر کی رو سے حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی حضرت ابوبکر صدیق خلیفہ الرسول کی بیعت کرنا ثابت ہے۔آپ بھی اسوۂ مرتضوی کے مطابق اُن کی خلافت پر ایمان لے آئیں۔فرمانے لگے شیر خدا نے بیعت ضرور کی ہوگی مگر تقیہ کے ساتھ۔اس پر میں نے اُن سے پوچھا تقیہ شرعاً جائز ہے؟ حرام ہے؟ فرض ہے یا واجب؟ جواب دیا واجب ( یعنی جس کا تارک گنہ گار ہو جاتا ہے ) میں نے اس خیال کے سلسلہ میں مزید وضاحت طلب کی کہ جب تقیہ شرعاً واجب ہے تو سید الشہدا حضرت امام حسین علیہ السلام نے تقیہ کرنے کی بجائے میدان کربلا میں خاندان نبوت کے ۷۲ افراد سمیت جام شہادت نوش کر لیا۔یہ سنتے ہی وہ بدحواس سے ہو گئے اور فرمانے لگے دراصل تقیہ حرام ہے۔اس پر میں نے اتنا ہی کہا تھا کہ اگر تقیہ حرام ہے تو سید نا حضرت علی المرتضی نے بیعت صدیق کر کے معاذ اللہ حرام کام کیوں کیا ؟ حضرت والد صاحب مرحوم فوراً اُٹھ کھڑے ہوئے اور مجھے ساتھ لے کر واپس گھر آگئے۔فاناللہ وانا الیہ راجعون۔