دلچسپ علمی واقعات و مشاہدات

by Other Authors

Page 25 of 115

دلچسپ علمی واقعات و مشاہدات — Page 25

25 20 - اگر چہ سورہ نساء میں اطاعت رسول عربی کی برکت سے نبی ، صدیق ، شہید اور صالح کے درجات کی خوشخبری دی گئی ہے۔ایک عالم دین نے بوقت ملاقات یہ عجیب بات کی کہ ان چار درجات میں سے نبی کا ذکر میرے لیے نا قابل برداشت ہے۔آپ صرف باقی درجوں کی نسبت کچھ روشنی ڈالیے۔میں نے دریافت کیا کہ صدیق آ سکتے ہیں؟ جواب دیا ہاں۔اب میرا سوال یہ تھا کہ صدیق کی اصطلاحی تعریف بتلائیے۔اُن کی زبان سے بے ساختہ نکلا جو خدا کے نبی کا پاک چہرہ دیکھتے ہی اول نمبر پر ایمان لے آئے ، صدیق کہلاتا ہے۔میں نے ان کی علمی معلومات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نے صدیق کی بالکل ٹھیک تعریف کی ہے اور حضرت حکیم الامت شاہ ولی اللہ دہلوی نے حجۃ اللہ البالغہ میں ، حضرت علامہ سیوطی نے تفسیر در منشور میں ، حضرت خواجہ میر درد دہلوی نے ملفوظات میں، حضرت علامہ حلبی نے سیرت حلبیہ میں اور چشتی بزرگ حضرت نظام الدین بدایونی نے ہشت بہشت میں بالکل یہی تعریف صدیق کی بیان فرمائی ہے۔اب میں آپ سے بصد ادب پوچھنا چاہتا ہوں کہ اگر فیضان کوثر نبوی کی بدولت باب نبوت بند ہے تو کسی امتی کو مرتبہ صدیقیت کیسے مل سکے گا۔یہ بزرگ عالم آبدیدہ ہو کر فرمانے لگے کہ خدا شاہد ہے کہ اس طرف نہ کسی نے مجھے توجہ دلائی نہ خود مجھے ہی اس کا خیال آیا۔یہاں میں یہ تصریح کرنا اپنا فرض سمجھتا ہوں کہ خاکسار نے سب سے پہلے حضرت مسیح موعود کے ملفوظات میں یہ تعریف دیکھی تھی جس کی سحر آفرینی کا مشاہدہ اُس دن ہوا۔21- خدام الاحمدیہ مرکز یہ پاکستان کے اجتماع ۱۹۸۲ء پر حسب دستور مجلس سوال و جواب کا خصوصی پروگرام تھا جس میں حضرت سیدی مرزا طاہر احمد صاحب ، حضرت ملک سیف الرحمن صاحب پرنسپل جامعہ احمدیہ اور پروفیسر نصیر احمد خاں صاحب بھی شریک محفل تھے۔ایک پرچی کے ذریعہ سوال کیا گیا کہ کیا حضرت مسیح موعود کے بعد بھی کوئی نبی آ سکتا ہے۔میں نے جوابا بتا یا کہ اس سوال کا جواب حضرت خلیفہ ثالث نے اسمبلی ۱۹۷۴ء میں یہ ارشاد فرمایا کہ حضرت شاہ اسماعیل شہید بالاکوٹ نے تقویۃ الایمان میں تحریر فرمایا ہے کہ خدا تو وہ شہنشاہ ہے جو ایک حرف کن کے نتیجہ میں کروڑوں نبی ہی نہیں کروڑوں محمد بھی پیدا کر سکتا ہے۔خاکسار کا بھی یہی جواب ہے البتہ مزید مجھے صرف یہ کہنا ہے کہ سوال کرنے والے صاحب اگر احمدی ہیں تو انہیں یقین رکھنا چاہیے کہ اگر خدا کی جناب میں مستقبل میں کسی مامور کا آنا مقدر ہے تو اُن کی صالح اولاد میں اُس پر ضرور ایمان لے آئیں گے لیکن یہ سوال اگر