دلچسپ علمی واقعات و مشاہدات

by Other Authors

Page 9 of 115

دلچسپ علمی واقعات و مشاہدات — Page 9

9 فصل اوّل اللہ جلشانہ اللہ جلشانہ، قرآن مجید، محمد مصطفی ملی، خانہ کعبہ، امہات المومنین )۔پچھلی صدی کے آخری عشرہ میں جبکہ میں حضرت خلیفہ مسیح الرابع کے ارشاد مبارک پر جرمنی کے طول و عرض میں مجالس سوال و جواب میں شریک ہو رہا تھا، ایک معزز جرمن سکالر نے یہ دلچسپ سوال کیا کہ خدا نظر کیوں نہیں آتا؟ میں نے بتایا کہ ایٹم (Atom) کی دریافت نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ اشیا جس قدر لطیف سے لطیف تر ہوتی جاتی ہیں ان میں طاقت وقوت کا بے پناہ اضافہ ہوتا جاتا ہے۔چنانچہ اس سنسنی خیز انکشاف نے ساری دنیا کو ورطہ حیرت میں ڈال دیا کہ آکسیجن (Oxygen) کے اربوں کھربوں ایٹم کی ضخامت بال کے ایک ٹکڑے کے برابر بھی نہیں ہوتی۔ایک انچ میں 12 کروڑ 50 لاکھ ایٹم کاغذ کے پن کے سر پر (صرف) ایک ہی لائن میں تقریباً میں لاکھ ایٹم رکھے جاسکتے ہیں۔(سائنس شاہراہ ترقی پر صفحہ ۱۳۹ ازعلی ناصر زیدی ناشر کتاب منزل کشمیری بازار لاہور ) یہ جدید سائنٹفک تحقیق بیان کرنے کے بعد میں نے عرض کیا کہ ایٹم جیسی عظیم ترین مگر لطیف ترین طاقت کے خالق کو جس نام سے بھی آپ حضرات یاد کریں آپ مجاز ہیں ، مگر آپ کو یہ ضرور تسلیم کرنا پڑے گا کہ ایٹم پیدا کرنے والی ہستی کو ایٹم سے بھی زیادہ لطیف در لطیف اور وراء الورا ہونا چاہیے ورنہ وہ ایٹم کی تخلیق ہرگز نہیں کر سکتا۔غلامان مصطفیٰ کے ادنی ترین چاکر کے اس جواب سے جرمن سکالر پوری طرح مطمئن ہو گئے جس کے بعد انہیں مزید کسی اور سوال کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔مرے پکڑنے کی قدرت تجھے کہاں صیاد کہ باغ حسن محمد کی عندلیب ہوں میں