دلچسپ علمی واقعات و مشاہدات

by Other Authors

Page 80 of 115

دلچسپ علمی واقعات و مشاہدات — Page 80

80 نہایت درجہ بارعب اور طنطنے کے آدمی تھے۔رنگ سفید اور سرخی مائل، قدوقامت بلند ، ڈاڑھی متشرع شکل وجیہ اور آواز گر جدار - ۱۹۴۴ء میں قصبہ پنڈی بھٹیاں کے ہندو مسلم اتحاد کے لیے ایک سمجھا قائم ہوئی جو ۴ ارا گست ۱۹۴۷ ء تک قائم رہی۔سبھا میں جو چھ معز ز مسلمان نمائندے شامل تھے اُن میں آپ بھی تھے۔( پنڈی بھٹیاں اور گردونواح کی تاریخ صفحہ ۱۱۳ ۱۱۴۰ تالیف جناب اسد شیخ سلیم صاحب ناشر اظہار سنز معاون اظہار ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان لاہور۔اشاعت ۱۹۹۹ء ) 75- ایک بار دوران مجلس ایک غیر احمدی عزیز نے نہایت حقارت سے طنز ” پنجابی نبی کا لفظ استعمال کیا۔میں نے انہیں بتایا کہ حضرات مجددالف ثانی کے مکتوبات میں کئی پنجابی نبیوں کا ذکر ہے جو سر ہند میں آسودہ خاک ہیں۔قرآن مجید کا تو اعلان عام ہے کہ ہم نے ہر قوم میں نبی مبعوث کیے ہیں۔(فاطر: ۳۵) آنجناب کس کس کا مذاق اڑائیں گے۔76- ۱۹۷۴ء کا سال عام الفرقان اور عام الوفود کہلانے کا مستحق ہے کیونکہ اس سال آنحضرت کی پیشگوئی (مشکوۃ) کے عین مطابق ملک کے بہتر فرقوں نے جماعت احمدیہ کو الگ کر کے اس کے حقیقی مسلمان ہونے پر مہر تصدیق کر دی جس کے بعد ملک کے طول وعرض سے ربوہ میں غیر احمدی معززین کے وفود کا ایک تانتابندھ گیا۔یہ زائرین حضرت خلیفہ امسیح الثالث کی زیارت کے بعد حضور ہی کی ہدایت کے مطابق خلافت لائبریری میں تشریف لاتے اور خاکسار حضور کے فرمان مبارک کی تعمیل میں ان کے سوالوں کے جوابات پیش کرنے کے علاوہ اصل کتا بیں بھی دکھلاتا تھا۔ان دنوں لائبریری کا ہال ہر جمعرات کو ایک پر ہجوم پریس کانفرنس کا منظر پیش کرتا تھا۔ایک مرتبہ تشریف لانے والے معززین کی بھاری تعداد اہل السنت والجماعت پر مشتمل تھی۔میں نے سبھی حضرات کا خیر مقدم کرتے ہوئے خوشخبری سنائی کہ الحمد للہ آپ حقیقی اہلسنت کے مرکز میں پہنچ گئے ہیں۔جس کے ثبوت میں خاکسار نے مجدد اہلسنت حضرت امام علی القاری ( مدفون مکہ معظمہ ۱۰۱۴ھ/ ۱۶۰۶ء) کی مرقاۃ شرح مشکوۃ سے ۷۳ فرقوں والی حدیث کی شرح دکھلائی جس میں مجد داہلسنت نے فرمایا کہ ۷۲ فرقے جسے آخری زمانہ میں جدا کریں گے وہی اہلسنت والجماعت ہوگا اور وہ طریقہ احمد یہ پر ہوگا۔